بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا کی۱۰؍ برس بعد ایک بار پھر فلم ’وید‘ سے شوبز اندسٹری میں انٹری ہوگئی جبکہ ان کے شوہر اور اداکار رتیش دیشمکھ نے اسی فلم سے ہداتکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔
EPAPER
Updated: May 17, 2023, 12:01 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا کی۱۰؍ برس بعد ایک بار پھر فلم ’وید‘ سے شوبز اندسٹری میں انٹری ہوگئی جبکہ ان کے شوہر اور اداکار رتیش دیشمکھ نے اسی فلم سے ہداتکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا کی۱۰؍ برس بعد ایک بار پھر فلم ’وید‘ سے شوبز اندسٹری میں انٹری ہوگئی جبکہ ان کے شوہر اور اداکار رتیش دیشمکھ نے اسی فلم سے ہداتکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔
جینیلیا ڈی سوزا نے ساتھی اداکار رتیش دیشمکھ سے شادی کے بعد۱۰؍ برس کا وقفہ لیا تھا، جس کے بعد اب فلم ’وید‘ سے سلور اسکرین پر واپس نظر آئیں گی۔ یہ فلم آن لائن پلیٹ فارم ڈزنی پلس پر پیش کر دی گئی ہے، اس فلم میں انہوں نے ایک گھریلو خاتون کا کردار ادا کیا ہے۔ اس حوالے سے جینیلیا ڈی سوزا کا کہنا ہے کہ وید میں میرا جو کردار ہے ایسا کردار میں نے اس سے پہلے ادا نہیں کیا، یہ ماضی کے ببلی کرداروں سے مختلف تھا، اس میں گھریلو خاتون کا کردار ادا کرنا تھا تاہم یہ میرے لئے بالکل نیا تھا۔ جینیلیا نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ زیادہ کثرت سے اسکرین پر نظر آئیں گی اور اچھے کرداروں کے لئے منتظر ہیں۔انہوں نے ایک انٹرویو میں اپنے فلمی کریئر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خود سے فلموں کی طرف نہیں آئیں اور نہ انہوں نے اسے بطور کریئر منتخب کیا، بس لوگوں نے انہیں دیکھا اور فلموں کی پیشکش کی جس کے بعد وہ آگے بڑھتی گئیں۔ اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی خاص قسم کے کردار ان کی ترجیح نہیں البتہ وہ مختلف کام کرنا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے آپ سے زیادہ توقعات وابستہ نہیں کی ہوئی ہیں کیونکہ وہ بھرپور محنت سے کرتی ہیں۔ خیال رہے کہ اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا اور اداکار رتیش دیشمکھ کی شادی۲۰۱۲ء میں ہوئی تھی۔