دینیش وجن کی نئی زومبی کامیڈی فلم فی الحال ابتدائی مراحل میں ہے۔ اس فلم کے کاسٹ کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
EPAPER
Updated: April 18, 2025, 10:12 PM IST | Mumbai
دینیش وجن کی نئی زومبی کامیڈی فلم فی الحال ابتدائی مراحل میں ہے۔ اس فلم کے کاسٹ کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
ہندوستانی سنیما میں ’’گو گوآ گون‘‘زومبی کامیڈی ان چند فلموں میں سے ایک ہے جو ایک معیار بن چکی ہے۔ ریلیز کے ایک دہائی بعد، پروڈیوسر دنیش وجن ایک اور زومبی کامیڈی فلم بنانے جا رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، یہ فلم۲۰۲۵ء کے دوسرے نصف میں فلمائی جائے گی۔ فی الحال، سیف علی خان، ور داس اور کنال کیمو جیسے اصل کاسٹ کے واپس آنے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ نئی زومبی فلم کے کاسٹ کا اعلان ابھی تک نہیں ہوا ہے، لیکن یہ اشارہ ضرور ملتا ہے کہ وجیان کی مڈک فلمز ہاررکامیڈی مواد بنانےکا قوی امکان ہے۔ پروڈیوسر کے ہارر کامیڈی فلموں میں ’’منجیا‘‘، ’’بھیڈیا‘‘اور ’’استری‘‘ جیسی فلمیں شامل ہیں، جن میں مافوق الفطرت عناصر کو مزاح کے امتزاج ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
ایک ذریعے نے پنک ولا کو بتایا،کہ ’’یہ زومبی کامیڈی ایک اینسمبل فلم ہوگی، جس میں ایک مضبوط خاتون مرکزی کردار اور ایک نسبتاً نوجوان مرد کردار ہوگا۔ کاسٹنگ جاری ہے، اور بنانے والے اہم کرداروں کے طے ہونے کے بعد باضابطہ اعلان کریں گے۔‘‘ واضح رہے کہ مڈک فلمز کی جانب سے ہارر کامیڈی یونیورس میں کئی فلمیں بنائی جا رہی ہیں، جن میں ’’تھاما‘‘، ’’شکتی شالینی‘‘ اور ’’چامنڈا‘‘ شامل ہیں۔ ان کہانیوں کو جوڑنے والا ایک بڑا قصہ ’’پہلا مہایودھ‘‘ اور ’’دوسرا مہایودھ‘‘ میں اختتام پذیر ہوگا۔ ’’تھاما‘‘ اور ’’شکتی شالینی‘‘ اس سال ریلیز ہونے والی ہیں۔ رشمیکا مندانا اور ایوشمان کھرانہ ’’تھاما‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے، جبکہ ’’شکتی شالینی‘‘ کے لیڈ کاسٹ کا ابھی اعلان نہیں ہوا ہے۔
۲۰۲۶ء میں ’’چامنڈا‘‘ اور ’’بھیڈیا ۲؍‘‘ ریلیز ہوں گی۔۲۰۲۷ء میں ’’استری۳؍‘‘ اور ’’مہا منجیا‘‘ سینما گھروں تک پہنچیں گی، جبکہ ’’پہلا مہایودھ‘‘ اور ’’دوسرا مہایودھ‘‘۲۰۲۸ء میں ریلیز ہوں گی۔
فلموں کے اعلان کے دوران ایک پوسٹ میں لکھا گیا،’’دینیش وجن مڈک ہارر کامیڈی یونیورس کی کل ۸؍ تھیٹریکل فلموں کا سلسلہ پیش کر رہے ہیں، جو آپ کو ہنسی، ڈر، تھرل اور چیخوں کے ایک غیر معمولی سفر پر لے جائیں گی۔‘‘