گولڈن گلوب ایوارڈز۲۰۲۵ء کے فاتحین کا اعلان کردیا۔ پائل کپاڈیہ کے’’ آل وی امیجن ایز لائٹ‘‘ کو دو اہم زمروں میں نامزد کیا گیا تھا مگر یہ ہندوستانی فلم دونوں زمروں میں ایوارڈ سے محروم رہی۔
EPAPER
Updated: January 06, 2025, 2:16 PM IST | California
گولڈن گلوب ایوارڈز۲۰۲۵ء کے فاتحین کا اعلان کردیا۔ پائل کپاڈیہ کے’’ آل وی امیجن ایز لائٹ‘‘ کو دو اہم زمروں میں نامزد کیا گیا تھا مگر یہ ہندوستانی فلم دونوں زمروں میں ایوارڈ سے محروم رہی۔
ہالی ووڈ میں ایوارڈ سیزنز کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ ریڈ کارپٹ ایونٹ اور ستاروں کی جھرمٹ میں ہالی ووڈ کے دوسرے سب سے بڑے سمجھے جانے والے ایوارڈز `گولڈن گلوبز۲۰۲۵ء کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اتوار کی رات کیلی فورنیا کے بیورلی ہلٹن ہوٹل میں ۸۲؍ویں گولڈن گلوبز کے رنگا رنگ ایونٹ کا انعقاد ہوا جہاں معروف ہدایت کار، پروڈیوسرز اور اسٹارز نے محفل کی رونقیں بڑھائیں۔ تقریب کو امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک’ `سی بی ایس‘ اور `’پیراماؤنٹ‘ ٹی وی چینل نے براہِ راست نشر کیا۔ اس سال گولڈن گلوبز ایوارڈز ہندوستانیوں کیلئے خاص اہمیت کا حامل تھا کیونکہ پائل کپاڈیہ کے’’ آل وی امیجن ایز لائٹ‘‘(All We Imagine As Light) کو دو اہم زمروں میں نامزد کیا گیا تھا۔ ( بہترین ہدایت کار - موشن پکچر اور بہترین موشن پکچر - غیر انگریزی زبان)بدقسمتی سے، بہت پسند کی جانے والی یہ ہندوستانی فلم دونوں زمروں میں ٹرافی سے محروم ہوگئی۔ گولڈن گلوبز ۲۰۲۵ءمیں بہترین موشن فلم (ڈراما)’’ `دی بروٹالسٹ‘‘ قرار پائی جبکہ بہترین ٹیلی ویژن سیریز (ڈراما) کا ایوارڈ’’ `شوگن‘‘ کے نام رہا۔
گولڈن گلوبز۲۰۲۵ء کی نمایاں کیٹیگریز کے فاتحین کے بارے میں تفصیل سے جانئے۔
بہترین موشن پکچر (ڈراما)
بہترین موشن پکچر (ڈراما) کا گولڈن گلوب ایوارڈ فلم’’ `دی بروٹالسٹ‘‘ کے نام رہا۔ اس کیٹیگری میں دی بروٹالسٹ کے ساتھ فلم آ کمپلیٹ ان نون، کونکلیو، ڈیون پارٹ ٹو، نکل بوائز اور ستمبر فائیو دوڑ بھی شامل تھیں۔
بہترین موشن پکچر (میوزیکل /کامیڈی)
بہترین موشن پکچر (میوزیکل/ کامیڈی) کا ایوارڈ فلم ’’امیلیا پیریز‘‘نے حاصل کیا۔ گولڈن گلوبز ایوارڈز کی اس کیٹیگری کیلئے فلم ’’امیلیا پیریز‘‘ کے ساتھ انورا، چیلنجرز، آریئل پین، دی سبسٹینس اور وکڈ مدِ مقابل تھیں۔
بہترین غیر انگریزی پکچر
بہترین غیر انگریزی پکچر کا ایوارڈ بھی فرانسیسی فلم `’’امیلیا پیریز‘‘نے حاصل کیا۔ اس کیٹیگری میں ’’امیلیا پیریز‘‘ کا مقابلہ فلم آل وی امیجن ایز لائٹ، دی گرل ود دی نیڈل، آئی ایم اسٹل ہیئر، دی سیڈ آف سی سیکرڈ فگ اور ورمیگلیو کے ساتھ تھا۔
بہترین ٹیلی ویژن سیریز (ڈراما)
بہترین ٹیلی ویژن سیریز (ڈراما) کا ایوارڈ شوگن کے نام رہا۔ ’’شوگن‘ کا مقابلہ دی ڈے آف دی جیکل، دی ڈپلومیٹ، مسٹر اینڈ مسز اسمتھ، سلو ہورسز اور اسکوئڈ گیم سے تھا۔
بہترین ہدایت کار (موشن پکچر)
بہترین ہدایات کا ایوارڈ’’ `دی بروٹالسٹ‘‘کیلئے ’’بریڈی کوربیٹ‘‘کو دیا گیا۔ ہدایت کار بریڈی کوربیٹ کے ساتھ ساتھ سین بیکر، پایل کپاڈیا، ایڈورڈ بیگر، جیکو اوڈیارڈ اور کورالی فارگیٹ مدِ مقابل تھے۔
بہترین اداکارہ، موشن پکچر ڈراما
بہترین اداکارہ، موشن پکچر ڈراما کیلئے اداکارہ فرنینڈا ٹوریز کو فلم ’’آئی ایم اسٹل ہیئر‘‘کیلئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کیٹیگری میں ان کے ساتھ پامیلا اینڈرسن، انجلینا جولی، نکولے کڈمین، ٹلڈا سوئنٹن اور کیٹ ونسلٹ نامزد تھیں۔
بہترین اداکار، موشن پکچر ڈراما
موشن پکچر ڈراما کیلئے بہترین اداکار کا ایوارڈ ’’فلم `دی بروٹالسٹ‘‘ کے ایڈریئن بروڈی کو دیا گیا۔ اس کیٹیگری میں ان کے ساتھ اداکار ڈینیئل کریگ، ٹموٹی شیلیمے، کولمین ڈومنگو، رالف فائنز اور سیبسٹن اسٹین مدِ مقابل تھے۔