Updated: January 06, 2020, 5:26 PM IST
| Los Angeles
اتوار کی رات ہونے والے گولڈن گلوبس میں اس سال ’’ماحولیاتی تبدیلی‘‘ موضوع بحث رہی۔ ہالی ووڈ کی متعدد شخصیات نے اس مسئلے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ دوسری جانب، فلم ’۱۹۱۷‘ اور اس کے ہدایتکار سیم مینڈس کیلئے یہ تقریب کافی رنگین رہی کیونکہ اسے بہترین فلم کے گولڈن گلوبس سے نوازا گیا۔ اسی طرح رینی زیلویگرکو بہترین اداکارہ اور جواکوئن فینکس کو بہترین اداکار کے گولڈن گلوبس سے نوازا گیا۔
ہدایتکار سیم مینڈس ’۱۹۱۷ء‘ کیلئے گولڈن گلوبس قبول کرتے ہوئے۔ تصاویر: پی ٹی آئی
لاس اینجلس : اتوار کی رات ہونے والے گولڈن گلوبس میں اس سال ’’ماحولیاتی تبدیلی‘‘ موضوع بحث رہی۔ ہالی ووڈ کی متعدد شخصیات نے اس مسئلے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ دوسری جانب، فلم ’۱۹۱۷‘ اور اس کے ہدایتکار سیم مینڈس کیلئے یہ تقریب کافی رنگین رہی کیونکہ اسے بہترین فلم کے گولڈن گلوبس سے نوازا گیا۔ اسی طرح رینی زیلویگرکو بہترین اداکارہ اور جواکوئن فینکس کو بہترین اداکار کے گولڈن گلوبس سے نوازا گیا۔ جواکوئن نے ایوارڈ قبول کرتے وقت سلیبریٹیز سے اپیل کی کہ وہ اپنے پرائیویٹ جیٹ کا استعمال کم سے کم کریں، اس طرح وہ ماحولیاتی تبدیلی کو کم کرنے میں اپنا کردار بہترین انداز میں ادا کرسکتے ہیں۔ ڈراما سیریز ’دی کراؤن‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اولیویا کولمین کو ڈراما سیریز میں بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ ’میرج اسٹوری‘ میںاپنی منفرد اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کرنے والی لارا ڈرن کو بہترین معاون اداکارہ کا گولڈن گلوبس تفویض کیا گیا۔ اسی طرح ٹی وی سیریز میں سب سے زیادہ مشہور ’گیم آف تھرونز‘ کو صرف ایک ہی زمرے، بہترین اداکار، میں نامزد کیا گیا تھا لیکن کٹ ہیرنگٹن گولڈن گلوبس اپنے نام نہیں کرسکے۔ اس طرح ’گیم آف تھرونز‘ اس سال گولڈن گلوبس سے محروم رہا۔
گولڈن گلوبس (۷۷؍ ویں) کے میزبان رکی گیرویس تھے جو گزشتہ ۵؍ سال سے اس ایوارڈ شو کی میزبانی کررہے ہیں۔ دیگر زمرے میں گولڈن گلوبس جیتنے والے یہ ہیں۔
بہترین پکچر ۔ ڈراما: ۱۹۱۷ء
بہترین اداکارہ۔ ڈراما : رینی زیولگر۔جوڈی
بہترین اداکار۔ ڈراما: جواکوئن فینکس ۔جوکر
بہترین پکچر (میوزیکل اور کامیڈی): ونس اپون اے ٹائم اِن ہالی ووڈ
بہترین اداکارہ(میوزیکل اور کامیڈی): آکوافنا۔ دی فیرویل
بہترین اداکار (میوزیکل اور کامیڈی): ٹیرن ایگرٹن ۔راکٹ مین
بہترین معاون اداکار: بریڈ پٹ ۔ونس اپون اے ٹائم اِن ہالی ووڈ
بہترین اوریجنل اسکور: ہلڈر گوناڈوٹر ۔جوکر
بہترین ٹی وی سیریز (لمیٹڈ سیریز): چرنوبیل
بہترین اداکارہ(لمیٹڈ سیریز): مشیل ولیمس۔ فوسی ورڈن
بہترین ہدایتکار: سیم مینڈس ۔۱۹۱۷ء
تفریحات کے شعبے میں بہترین خدمات انجام دینے والے اداکار کو ’سیسل بی دیمیلے ایوارڈ‘ سے نوازا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ ٹام ہینکس کو ’اے بیوٹی فل ڈے اِن دی نیبر ہڈ‘ کیلئے دیا گیا۔
بہترین اداکارہ (ٹی وی سیریز۔ڈراما): اولیویا کولیمن ۔دی کراؤن
بہترین معاون اداکارہ(ٹی وی سیریز۔ڈراما): پیٹریشیا آرکیٹ ۔دی ایکٹ
بہترین گیت: آئے ایم گونا لو میں اگین ۔ ایلٹن جان اور برنی ٹوپن ۔راکٹ مین
بہترین ٹی وی سیریز (میوزیکل اور کامیڈی)۔ فلی بیگ
بہترین معاون اداکارہ: لارا ڈرن ۔میرج اسٹوری
بہترین فلم (اینی میشن): مسنگ لنک
بہترین اسکرین پلے: کویئنٹن ٹیرنٹیو ۔ونس اپون اے ٹائم اِن ہالی ووڈ
بہترین اداکارہ (ٹی وی سریریز: برائن کاکس ۔سکسیشن
ٹیلی ویژن پر بہترین کام کرنے والی شخصیت کو ’کیرل برنٹ‘ ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ ایلن ڈی جینرس کو نوازا گیا۔
بہترین فلم (غیر ملکی ): پیراسائٹ
بہترین اداکارہ ( ٹی وی سیریز۔ کامیڈی)۔ فوبے والر بریج ۔فلی بیگ
بہترین ٹی وی سیریز (ڈراما): سکسیشن
بہترین معاون اداکار (لمیٹڈ سیریز)۔ اسٹالن اکارس گارڈ ۔چرنوبیل
بہترین اداکار (لمیٹڈ سیریز): رسل کرو ۔دی لاؤڈسٹ وائس
بہترین اداکار (ٹی وی سیریز۔ کامیڈی): ریمی یوسف ۔ریمی
نیٹ فلیکس نے گولڈن گلوبس کیلئے کل ۳۴؍ نامزدگی (۱۷؍ فلموں کیلئے اور ۱۷؍ ٹی وی اور ویب سیریز کیلئے) دی تھی۔