• Wed, 27 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

گوگل نے مشہور گلوکار کرشن کمار کنتھ کو ڈوڈول کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا

Updated: October 25, 2024, 4:17 PM IST | Mumbai

گوگل نے ملک کے سابق گلوکار کرشن کمار کنتھ عرف ’’کےکے‘‘ کو بالی ووڈ میں ان کے کریئر کے آغاز کی برسی کے موقع پر ڈوڈول کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ یاد رہے کہ ’’کےکے‘‘ نے ۱۹۹۶ء کی فلم ’’چھوڑ آئے تم‘‘ سے اپنے بالی ووڈ کریئر کی شروعات کی تھی۔

Google`s doodle for "KK". Photo: INN
’’کےکے‘‘ کیلئے گوگل کا ڈوڈولـ ۔ تصویر: آئی این این

گوگل نے ملک کے سابق گلوکار کرشن کمار کنتھ عرف ’’کےکے‘‘ کے بالی ووڈ کے کریئر کے آغاز کی برسی پر ڈوڈول کے ذریعے انہیں خراج عقیدت پیش کی ہے۔ خیال رہے کہ آج ہی کے دن ۱۹۹۶ء میں فلم ’’ماچس ‘‘ کیلئے کے کے نے اپنا پہلا نغمہ ’’چھوڑ آئے تم‘‘ گنگنایا تھا۔ اس ڈوڈول میں ’’کے کے‘‘ کو ہاتھ میں مائیک لئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ڈوڈول کی تفصیلات میں گوگل نے کہا ہے کہ ’’یہ ڈوڈول کرشن کمار کنتھ عرف ’’کےکے‘‘ کے اعزاز میں ہیں جو ہندوستان کے مشہور پلے بیگ گلوکار تھے۔ وہ اپنی منفرد گلوکاری کیلئے جانے جاتے تھے۔ ’’کےکے‘‘ خاص طور پر مختلف زبانوں میں نغمے ریکارڈ کرنے کیلئے مشہور تھے جن میں تمل ، تیلگو، کنڑ، ملیالم، اڑیا، بنگالی، آسامنی، گجراتی اور مراٹھی شامل ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: مرکز صحافیوں کے تحفظ کیلئے قانون وضع کرے : پریس کاؤنسل آف انڈیا

گوگل کے مطابق ’’آج ہی کے دن ۱۹۹۶ء میں ’’کےکے‘‘ نے فلم ’’ماچس‘‘ میں اپنا پہلا نغمہ ’’چھوڑ آئے تم‘‘ گنگنایا تھا اور بالی ووڈ میں بطور گلوکار قدم رکھا تھا۔‘‘خیال رہے کہ ’’کےکے‘‘ ۲۳؍اگست ۱۹۶۸ءکو دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے کمرشیل جنگلز سے اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے ۱۱؍ زبانوں میں ۳؍ ہزار ۵۰۰؍ جنگلز گائے تھے۔ ’’کےکے‘‘ کو ۱۹۹۶ء کی فلم ’’ہم دل دے چکے صنم‘‘ کے ذریعے شہرت عطا ہوئی تھی جس میں انہوں نے نغمہ ’’تڑپ تڑپ‘‘ گایا تھا۔

اسی سال انہوں نے اپنی پہلی البم ’’پل‘‘ لانچ کی تھی جس نے کافی شہرت حاصل کی تھی۔ ۳؍ دہائیوں سے زیادہ عرصے پر مبنی اپنے کریئر میں ’’کےکے‘‘ نے ہندی میں ۵۰۰؍ جبکہ تمل، بنگالی، کنڑ اور ملیالم میں ۲۰۰؍ سے زائد نغمے گائے تھے۔ ان کے مشہور نغموں میں ’’آنکھوں میں تیری‘‘، ’’تو ہی میری شب ہے‘‘ اور دیگر قابل ذکر ہیں۔ ۲۰۲۲ء میں دل کا دورہ پڑنے سے ’’کےکے‘‘ ۵۳؍ سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK