گریمی ۲۰۲۴ء میں ہندوستان کےموسیقاروں شنکر مہادیون اور ذاکر حسین کو ان کے فیوژن بینڈ شکتی ۲۰۲۳ء کے ’’دِس مومینٹ ‘‘ کیلئے ایوارڈ ملا ہے وہیں ذاکر حسین کو ان کے پشتو گانے کے لئے علاحدہ ایوارڈملاہے۔
EPAPER
Updated: February 05, 2024, 6:10 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
گریمی ۲۰۲۴ء میں ہندوستان کےموسیقاروں شنکر مہادیون اور ذاکر حسین کو ان کے فیوژن بینڈ شکتی ۲۰۲۳ء کے ’’دِس مومینٹ ‘‘ کیلئے ایوارڈ ملا ہے وہیں ذاکر حسین کو ان کے پشتو گانے کے لئے علاحدہ ایوارڈملاہے۔
پیر کو ہندوستانی طبلہ نواز ذاکر حسین اور گلوکارو موسیقار شنکر مہادیون نے عالمی فیوژن میوزک سین میں ان کی شمولیت کے لئے ۶۶؍ ویں گریمی ایوارڈ ایڈیشن میں ایوارڈ جیتے۔
شنکر اور ذاکر حسین دونوں ہی کو بہترین گلوبل میوزک البم کے زمرہ میں ان کے فیوژن بینڈ شکتی ۲۰۲۳ء کا ’’دِس مومینٹ‘‘ ایوارڈ ملا۔ ذاکر حسین کو ایک اور ایوارڈ بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس زمرہ میں پشتو گانے کیلئے بیلا فلیک، ایڈگر میئر اور راکیش چورسیا کے ساتھ ملا۔
راکیش چورسیا، جو بانسری بجاتے ہیں، انہیں دو ایوارڈ ملے ہیں ایک بہترین عصری ساز اور دوسرا بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کے زمرہ میں۔
امریکہ میں قائم ’ریکارڈنگ اکیڈمی‘ نے اپنے ’’ایکس‘‘ پر شنکر مہادیون اور ذاکر حسین کی لاس اینجلس کے کرپٹوڈاٹ کام ایرینا کی تقریب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’مبارک ہو بہترین گلوبل میوزک البم فاتح : ’’دِس مو مینٹ‘‘ شکتی ، گریمی۔‘‘ ’’دِس مو مینٹ‘‘ شکتی کا تیسرا اسٹوڈیوالبم ہے جو ۸؍ گانوں پر مشتمل ہے۔ البم نےاس بینڈ کے ۴۶؍ سال کے بعد میوزک ورلڈ میں واپسی کی نشاندہی کی ہے۔
Congrats Best Global Music Album winner - `This Moment` Shakti. #GRAMMYs 🎶
— Recording Academy / GRAMMYs (@RecordingAcad) February 4, 2024
WATCH NOW https://t.co/OuKk34kvdu pic.twitter.com/N7vXftfaDy
ہندوستانی موسیقی کوجاز سے جوڑتے ہوئے ، شکتی، طبلہ لیجنڈ ذاکر اور وی سیلواگنیش ، وائلن بجانے والے گنیش راجا گوپالن، اور انگلش گٹارسٹ جان میک لافلن پر مشتمل ہیں۔ ۱۹۷۴ ء میں بنے اس بینڈ کے شنکر مرکزی گلوکار ہیں۔
مہادیون نے ایواڈ ملنے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’شکریہ لڑکوں ۔ شکریہ خدا، فیملی ، دوستوں اور انڈیا۔ ہمیں تم پر فخر ہیں، انڈیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’میں یہ ایوارڈ اپنی اہلیہ سنگیتا کے نام وقف کرنا چاہتا ہوں جن کے لئے وہ اپنی موسیقی کا ہر نوٹ لکھتے ہیں۔‘‘
SHAKTI wins a #GRAMMYs #GRAMMYs2024 !!! Through this album 4 brilliant Indian musicians win Grammys!! Just amazing. India is shining in every direction. Shankar Mahadevan, Selvaganesh Vinayakram, Ganesh Rajagopalan, Ustad Zakhir Hussain. Ustad Zakhir Hussain won a second Grammy… pic.twitter.com/dJDUT6vRso
— Ricky Kej (@rickykej) February 4, 2024
فی الحا ل ذاکر حسین نے ۳؍گریمی ایوارڈ اپنے نام کرلئے ہیں۔ طبلہ لیجنڈ نے اپنا پہلا ایوارڈ ۲۰۰۹ ء میں ہم عصر ورلڈ میوزک البم کے زمرہ میں گلوبل ڈرم پروجیکٹ میں مکی ہارٹ، سیکیرو اڈیپوجواور جیوانی ہیڈالگو کے ساتھ ملا تھا۔