• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ابھیشیک کپور کی نئی فلم کیلئے پزیرائی

Updated: January 11, 2022, 12:30 PM IST | Agency | Mumbai

فلمساز ابھیشیک کپورکی فلم ’چندی گڑھ کرے عاشقی ‘ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کردی گئی ہے اور اسے باکس آفس پر زبردست پزیرائی مل رہی ہے اور اس کے ساتھ ہی ابھیشیک کپور کی بھی تعریف ہورہی ہے۔

Abhishek Kapoor.Picture:INN
ابھیشیک کپور۔ تصویر: آئی این این

فلمساز ابھیشیک کپورکی فلم ’چندی گڑھ کرے عاشقی ‘ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کردی گئی ہے اور اسے باکس آفس پر زبردست پزیرائی مل رہی ہے اور اس کے ساتھ ہی ابھیشیک کپور کی بھی تعریف ہورہی ہے۔ ابھیشیک کپور نے اس فلم کواو ٹی ٹی پر اس لئے ریلیز کیا ہے تاکہ یہ بہت سے شائقین تک پہنچ سکے۔  ابھیشیک کے کام کی ناقدین بھی تعریف کرتے ہیں اور اس فلم کیلئے بھی ناقدین نے ان کی پزیرائی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں اس طرح کےموضوع پر اور فلمیں بنانا چاہتا ہوں اور انہیں بھی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کرنے کا خواہشمند ہوں۔ اس وقت  ہندوستان کی فلم انڈسٹری میں شائقین ایسے موـضوع کو پسند کررہے ہیں۔ او ٹی ٹی پر ریلیز ہونے کے بعداس فلم کی   فلمی شائقین بھی تعریف کررہے ہیں۔ ایک صارف نے کہاہے کہ ہم ابھیشیک کپور کو سلام کرتے ہیں کہ وہ اتنے اچھے موضوع پر فلم بنارہے ہیں۔ خیال رہے کہ فلم میں آیوشمان کھرانہ اور وانی کپور مرکزی کردار میں تھے ۔ اس فلم کو ابھیشیک کپور نے ڈائریکٹ کیاہے اور یہ فلم اوٹی ٹی پر ریلیز ہوچکی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK