• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

گجرات: کولڈ پلےکا اعلان، ۲۵؍ جنوری کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں نیا کنسرٹ

Updated: November 13, 2024, 10:27 PM IST | Gandhi Nagar

کولڈ پلے نے اعلان کیا ہے کہ ۲۵؍ جنوری ۲۰۲۵ءکو گجرات کےنریندر مودی اسٹیڈیم میں نیا کنسرٹ منعقد کیا جائے گا کولڈ پلے کے ذریعے یہ فیصلہ مداحوں کے زبردست مطالبے کے بعد لیا گیا۔ ایک لاکھ ممکنہ ناظرین کی موجودگی میں ہونے والا یہ کنسرٹ کولڈ پلے کے کیرئیرمیں اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والا سب سے بڑا کنسرٹ ثابت ہوگا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

مداحوں کی زبر دست مانگ کے سبب بک مائی شو لائیو نے اعلان کیا ہے کہ گرامی ایوارڈ یافتہ بینڈ کولڈ پلے کا چوتھاکنسرٹ گجرات کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ۲۵؍ جنوری ۲۰۲۵ءکومنعقد کیا جا ئے گا۔ احمد آباد میں ہونے والا یہ شو کولڈ پلے کے کیرئیرمیں اسٹیڈیم میں ہونے والا سب سے بڑا کنسرٹ ثابت ہوگا۔ کولڈ پلے نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ وہ ۲۲؍نومبر ۲۰۲۴ءبروز جمعہ کو شو کیلئےمحدود تعداد میں انفینٹی ٹکٹ دستیاب کرائیں گے۔ میوزک آف دی اسپیئرز ورلڈ ٹور کو قابل رسائی بنانےکیلئے شائقین کیلئے سستی قیمت پرہرکولڈ پلے شو کیلئے انفینٹی ٹکٹ جاری کیے جاتے ہیں۔ ان کی قیمت دو ہزار روپئےفی ٹکٹ ہوگی۔اور فی خریدار زیادہ سے زیادہ دو ٹکٹوں تک محدود ہوگی اور انہیں جوڑی میں خریداجا سکے گاجو ایک دوسرے کے قریب واقع ہوں گے، سیٹوں کا تعین اس وقت کیا جائے گا جب شائقین اپنے ٹکٹ شو کے دن باکس آفس پر ذاتی طور پرحاصل کریں گے اور یہ پورے اسٹیڈیم میں فرش سے اوپر کی سطح تک، سائیڈ ویو سیٹوں اور درمیان میں ہر جگہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: دھرم شالہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول : ۲؍ فلسطینی فلمیں نہیں دکھائی جائیں گی

واضح رہے کہ۲۲؍ مارچ ۲۰۲۲؍ سے شروع ہونے کے بعد سے، میوزک آف دی اسپیئرز ورلڈ ٹور نے پورے یورپ، شمالی امریکہ، لاطینی امریکہ، ایشیا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ۱۲؍ ملین سے زیادہ ٹکٹ فروخت کیے ہیں، جو اسے اب تک کے کسی گروپ کی طرف سے سب سے زیادہ ناظرین کی شرکت کرنے والا ٹور بنا دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK