گلشن رائے کا نام بالی ووڈ میں ایک ایسے فلمساز کےطورپریاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی بنائی ہوئی ملٹی اسٹارر فلموں کے ذریعے ناظرین کے درمیان ایک خاص شناخت بنائی ہے۔
EPAPER
Updated: March 03, 2025, 1:01 PM IST | Agency | Mumbai
گلشن رائے کا نام بالی ووڈ میں ایک ایسے فلمساز کےطورپریاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی بنائی ہوئی ملٹی اسٹارر فلموں کے ذریعے ناظرین کے درمیان ایک خاص شناخت بنائی ہے۔
گلشن رائے کا نام بالی ووڈ میں ایک ایسے فلمساز کےطورپریاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی بنائی ہوئی ملٹی اسٹارر فلموں کے ذریعے ناظرین کے درمیان ایک خاص شناخت بنائی ہے۔
۲؍مارچ۱۹۲۴ءکو پیدا ہوئے گلشن رائے نے بطور ڈسٹری بیوٹر اپنے کرئیر کا آغاز کیا تھا۔ ۱۹۷۰ءمیں اپنے تریمورتی فلمز کے بینر تلے فلم جانی میرا نام سےانہوں نے فلمسازی کے میدان میں قدم رکھا۔ اس فلم میں دیوآنند، ہیما مالنی، پران، پریم ناتھ اورآئی ایس جوہرنےاہم کردار نبھائے تھے۔ ماردھاڑ اور تھریلر سے بھری یہ فلم باکس آفس پرسپرہٹ ثابت ہوئی۔ ۱۹۷۳ءمیں انہوں نے ایک مرتبہ پھر دیوآنند اور ہیمامالنی کی جوڑی کے ساتھ فلم جوشیلے بنائی۔ یش چوپڑہ کی ہدایتکاری میں بنی یہ فلم کوئی خاص کمال نہیں دکھا سکی۔ ۱۹۷۵ء میں ریلیزفلم’ دیوار ‘گلشن کے کریئر کی اہم فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ یش چوپڑا کی ہدایتکاری میں فلم دیوارکے ذریعے انہوں نے دو بھائیوں کے درمیان اختلاف کو بخوبی پیش کیا۔ اس فلم میں امیتابھ بچن، ششی کپور کا ٹکراؤ دیکھنے کے قابل تھا یہ فلم سپرہٹ ثابت ہوئی اور اس کےساتھ ہی نروپا رائے کو بھی ماں کے کردار کے لئے کافی شہرت ملی۔ ۱۹۷۷ءمیں گلشن رائے نے دھرمیندر اور ہیما مالنی کو لے کر فلم ڈریم گرل بنائی یہ فلم بھی ٹکٹ کھڑکی پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نے۱۹۷۸ءمیں آئی فلم ترشول کے ذریعے بہت سے اسٹارزکو ایک ساتھ پیش کیا۔ اس فلم میں سنجیو کمار، وحیدہ رحمان، امیتابھ بچن، ششی کپور، ہیمامالنی، راکھی، پونم ڈھلوں، سچن اور پریم چوپڑہ نے اہم کردار ادا کئے۔ یش چوپڑا کی ہدایتکاری میں بنی ترشول میں گلشن رائےنےباپ اور بیٹے کے درمیان اختلافات کو سلوراسکرین پر پیش کیا۔ یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔
۱۹۸۲ءفلم ودھاتا ان کےکرئیرکی کامیاب فلموں میں شمارکی جاتی ہے۔ سبھاش گھئی کی ہدایت میں بنی اس فلم میں دلیپ کمار، سنجیو کمار، شمی کپور، سنجے دت، پدمنی کولہاپوری، سریش اوبرائے اور امریش پوری موجود تھے۔ ۱۹۸۵ءمیں گلشن رائے نے فلم یودھ بنائی جس کی ہدایت کاری کا ذمہ انہوں نے اپنے بیٹے راجیو رائے کو سونپا۔ باکس آفس پر اس فلم کو اوسط کامیابی ملی۔ ۱۹۸۹ء میں گلشن رائے نے ایک اور ملٹي اسٹارر فلم تری دیو بنائی۔ راجیو رائے کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں سنی دیول-نصیرالدین شاہ، جیکی شراف، مادھوری دکشت، سنگیتابجلانی اورامریش پوری نے اداکاری کے جوہردکھائے۔ یہ فلم بھی سپرہٹ ثابت ہوئی۔ اس کے بعد گلشن رائے نے مہرہ اور گپت جیسی کامیاب فلمیں بنائیں۔ اپنی فلموں کے ذریعے شائقین کے درمیان خاص شناخت بنانے والے گلشن رائے ۱۱؍ اکتوبر ۲۰۰۴ء کو اس دنیا کو الوداع کہہ گئے۔