• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

فلم مسترد کرنے پر ڈائریکٹر نے کریئر برباد کرنے کی دھمکی دی تھی

Updated: November 15, 2021, 12:19 PM IST | Agency | Mumbai

اداکار گرمیت چودھری کا انکشاف ،ڈائریکٹر نے اسکرپٹ مسترد کرنے پردھمکی دی تھی کہ وہ انہیں فلموں میںکام نہیں کرنے دیں گے

Gurmeet Choudhary.Picture:INN
اداکار گرمیت چودھری۔ تصویر: آئی این این

اداکار گرمیت چودھری نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ان سے ایک فلم کے لیے رابطہ کیا گیا تھا لیکن جب انہیں اسکرپٹ سمجھ نہیں آ ئی تو ہدایت کار نے انہیں دھمکی دی کہ اگر انہوں نے ان کی فلم کی پیشکش ٹھکرا دی تو وہ انہیں فلموں میں کام نہیں کرنے دیں گے۔ گرمیت نے انہیں ایک `بڑا ڈائریکٹر  بتایا ہے۔بتادیں کہ گرمیت  ’خاموشیاں‘  اور ’ `’وجہ تم ہو‘ جیسی فلمو ں میں کام کرچکے ہیں۔
گرمیت کو ڈائریکٹر کی طرف سے دھمکیاں موصول ہوئی تھیں
 گرمیت نےکہا کہ’’جب میں فلموں میں آیا تو وہ ایک اچھے ڈائریکٹر تھے، وہ بہت بڑے ڈائریکٹر تھے، اور انہوں نے مجھے گھر بلایا اور مجھے بیانیہ دیا لیکن  مجھے وہ نئی فلم سمجھ نہیں آئی۔ آج کے دور میں ایسا ہوتا ہے کہ اگر آپ کو فلم  سمجھ  میں نہیں آتی، تو آپ منع کر سکتے ہیں۔ جب میں نے ایسا کیا تو انہوں نے  دھمکی دی تھی کہ میں آپ کو کوئی فلم نہیں کرنے دوں گا۔‘‘
 گرمیت نے مزید کہاکہ’’میں حیران رہ گیا کہ یہ کیا ہے!  ایسا تو ہوتا ہےکہ نا کہ ایک ایکٹر اسکرپٹ پڑھتا ہے اور اسے لگتا ہےکہ  اس سے متعلق فلم کرنی چاہئے یا نہیںکرنی چاہئےلیکن مجھے  ایسا کہا گیا  اور یہ بھی دھمکی دی گئی کہ وہ مجھے کبھی کام نہیں کرنے دیں گے؟انہوں نے کہا تھا کہ  تجھے کیا لگتا ہےکہ میری فلم گندی ہے؟
گرمیت نے اپنے کریئر کا آغاز ٹیلی ویژن   سے کیاتھا
 گرمیت نے اداکاری کی شروعات ٹیلی ویژن شوز کے ذریعے کی۔ گرمیت چودھری `رامائن، `گیت - ہوئی سب سے پرائی ، `پونر ویواہ اور زندگی ملے گی دوبارہ جیسے شوز میں کام کرنے کے بعد گھر گھر کا نام بن چکے ہیں۔ وہ `جھلک دکھلا جا۵؍ اور `فیئر فیکٹر: خطروں کے کھلاڑی۵؍ جیسے ریالٹی شوز میں بھی کام کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK