• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

گُرمیت چودھری کے ویب شو کا ٹریلر لانچ

Updated: June 29, 2024, 11:10 AM IST | Agency | Mumbai

گرمیت چودھری کی آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’کمانڈر کرن سکسینا‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ اداکار گرمیت چودھری بڑے پیمانے پر او ٹی ٹی کی شروعات کر رہے ہیں۔

Gurmeet Chaudhary Photo: INN
گُرمیت چودھری۔ تصویر : آئی این این

گرمیت چودھری کی آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’کمانڈر کرن سکسینا‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ اداکار گرمیت چودھری بڑے پیمانے پر او ٹی ٹی کی شروعات کر رہے ہیں۔ گرمیت چودھری بطور کمانڈر کرن سکسینہ کافی فٹ نظر آرہے ہیں حال ہی میں اس شو کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے اور وہ کافی شاندار ہے۔ کمانڈر کرن سکسینہ میں اداکار گرمیت کو ایک نڈر را ایجنٹ کے طور پر پیش کیاگیا ہے جو ملک کی حفاظت کیلئے ایک بڑے سیاسی اسرار میں ڈوب جاتا ہے۔ 
 سیریز کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے گرمیت چودھری نے کہاکہ کمانڈر کرن سکسینہ میرے لئے بہت خاص ہے۔ میں ان تمام افسروں کی تہہ دل سے تعریف کرتا ہوں، جو پورے دل سے ملک کی خدمت کرتے ہیں۔ ان ہیروز سے متاثر کردار ادا کرنا میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ اس شو میں میرا کردار کرن ملک کے لئے وقف ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK