کی تمل فلم ’تھونیوو‘ کامیاب رہی ہے۔ تمل ناڈو کے۱۳۰؍ سے زائد سنیما ہالز میں خصوصی شوزکے ساتھ ہی اس کے تمام شوز کے ٹکٹ فروخت ہو گئے تھے۔
EPAPER
Updated: January 15, 2023, 9:58 AM IST | Mumbai
کی تمل فلم ’تھونیوو‘ کامیاب رہی ہے۔ تمل ناڈو کے۱۳۰؍ سے زائد سنیما ہالز میں خصوصی شوزکے ساتھ ہی اس کے تمام شوز کے ٹکٹ فروخت ہو گئے تھے۔
کی تمل فلم ’تھونیوو‘ کامیاب رہی ہے۔ تمل ناڈو کے۱۳۰؍ سے زائد سنیما ہالز میں خصوصی شوزکے ساتھ ہی اس کے تمام شوز کے ٹکٹ فروخت ہو گئے تھے۔ پروڈیوسر بونی کپور نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ کس طرح ایک زبردست پروڈکشن فلم کی مجموعی کارکردگی میں ناقابل یقین فرق پیدا کرتی ہے۔بونی کپور نے کہاکہ میں اس فلم کی کامیابی سے بہت خوش ہوں۔ انہوں نے مزید نے کہا’’فلم کی ریلیز کایہ پہلا ہفتہ ہے اور ناظرین نے سنیما ہالز میں مجمع لگا دیا ہے۔ اجیت کمار کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ہی حیرت انگیز رہاہے اور یہ ہمارا ایک ساتھ تیسرا پروجیکٹ بھی ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ناظرین کو تصور،وی ایف ایکس ، اسٹوری لائن اور بہت کچھ پسند آیا۔‘‘اس فلم کا باکس آفس پر کریز ختم نہیں ہوا۔ ناظرین نے فلم کے بڑے بڑے پوسٹر بھی بنائے۔ یہ یقینی طور پر۲۰۲۳ء میں تمل فلمز کیلئے سب سے زیادہ امید افزا آغاز ہے۔