• Fri, 20 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مس یونیورس ہرناز سندھوکی ’’باغی ۴‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں شاندار انٹری

Updated: December 15, 2024, 7:32 PM IST | Mumbai

فلمساز ساجد ناڈیاڈوالا نے مس یونیورس ہرناز سندھو کو کامیاب فلم سیریز `’’باغی۴‘‘ کے ذریعے لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فلم۵؍ ستمبر۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔

Tiger Shroff and Harnaaz Sandhu. Photo: INN.
ٹائیگر شروف اور ہرناز سندھو۔ تصویر: آئی این این۔

فلمساز ساجد ناڈیاڈوالا نے مس یونیورس ہرناز سندھو کو کامیاب فلم سیریز `’’باغی۴‘‘ کے ذریعے لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فلم۵؍ ستمبر۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔ ہرناز سندھو، جو اپنی خوبصورتی اور اعتمادکیلئے مشہور ہیں، فلم `’’باغی۴‘‘میں ٹائیگر شروف، سنجے دت اور سونم باجوا کے ساتھ نظر آئیں گی۔ یہ فلم ان کے شوبز کریئر کا پہلا بڑا قدم ہوگا۔ 
ناڈیاڈوالا نے ایک ٹویٹ کے ذریعے ہرناز کی ڈیبیو کا اعلان کیا، جس میں لکھا:’’مس یونیورس سے باغی یونیورس تک! ہماری نئی ’ریبل‘ ہرناز سندھو کو باغی ۴؍ میں پیش کر رہے ہیں۔ ‘‘واضح رہے کہ باغی۴؍ کی ہدایتکاری اے ہرشا کر رہے ہیں، جبکہ فلم ناڈیاڈوالا گرینڈ سن انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK