• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہیری پورٹر کی اداکارہ ڈیم میگی اسمتھ کا ۸۹؍ سال کی عمر میں انتقال

Updated: September 27, 2024, 8:06 PM IST | London

ہیری پورٹر میں پروفیسر میک گونگال کا کردار ادا کرنے والی ڈیم میگی اسمتھ کا ۸۹؍ سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔میگی اسمتھ کو ان کی بہترین اداکاری کیلئے ۲؍ مرتبہ آسکر تفویض کیا گیا تھا۔

Maggie Smith. Photo: INN
میگی اسمتھ۔ تصویر: آئی این این

ہالی ووڈ کی اداکارہ ڈیم میگی اسمتھ ،جو ہالی ووڈ کی مشہور فلم ہیری پورٹرمیں اپنے کردار کیلئے جانی جاتی ہیں، ۸۹؍ سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ میگی اسمتھ کے اہل خانہ نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔ میگی اسمتھ کا انتقال لندن، برطانیہ کے ایک اسپتال میں ہواہے۔
ان کے بیٹوں ٹوبی اسٹیفن اور چرس لارکین کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’’ہم افسوس کے ساتھ ڈیم میگی اسمتھ کے انتقال کی خبر دے رہے ہیں۔ آج صبح اسپتال میں ان کا انتقال ہواہے۔ انتقال کے وقت وہ اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ تھیں۔پسماندگان میں دو بیٹے اور ۵؍ پوتے پوتیاں ہیں جو اپنی والدہ اور پیاری دادی کی موت سے صدمے میں ہیں۔ہم اتنے دنوں تک ان کا خیال رکھنے اور ان سے ہمددری کا اظہار کرنے کیلئے چیلسی اور ویسٹ منسٹر اسپتال کے عملے کے شکر گزار ہیں۔ ہم اظہار تعزیت اور آپ کے تعاون کیلئے آپ کے شکرگزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں آپ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:ترپتی ڈمری کی بڑھتی شہرت، مادھوری دکشت کے مدمقابل فلم سائن کی

ڈیم میگی اسمتھ کو ان کی بہترین اداکاری کیلئے ۲؍ آسکر تفویض کئے گئے تھے۔ وہ ۹؍ مرتبہ ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد ہوئی تھیں اور ۴؍ ایمی ایوارڈ یافتہ تھیں۔ ڈیم میگی اسمتھ ۲۸؍ دسمبر ۱۹۳۴ء کو برطانیہ میں پیدا ہوئی تھیں۔ انہوں نے ۱۹۶۷ء میں رابرٹ اسٹیفن سے شادی کی تھی لیکن ۱۹۷۵ء میں دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔ بعد ازیں انہوں نے ۱۹۷۵ء میں ایلن ایلن بیورلی کراس سے شادی کی تھی۔ تاہم، ۱۹۹۸ء میں ان کے شوہر کا انتقال ہو گیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK