Inquilab Logo

کیا سشمتا سین نےبیٹا گود لے لیا ہے؟

Updated: January 14, 2022, 11:58 AM IST | Agency | Mumbai

سابق مس یونیورس اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمتا سین کے بارے میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ انہوں نے دو بیٹیوں کے بعد اب تیسرا بیٹا گود لے لیا ہے۔

Sushmita Sen .Picture:INN
سشتما سین ریستوراں کے باہر۔ تصویر: آئی این این

سابق مس یونیورس اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمتا سین کے بارے میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ انہوں نے دو بیٹیوں کے بعد اب تیسرا بیٹا گود لے لیا ہے۔ حال ہی میں سشمتا سین کو اپنی دونوں بیٹیوں رینے اور الیساہ سین کے ہمراہ  باندرہ (ممبئی) میں ایک ریستوراں کے باہر دیکھا گیا۔ یہاں فوٹوگرافرز نے سشمتا کی تصویریں لیں۔ اس دوران ایک تین چار سال کے بچے کو بھی دیکھا گیا جسے سشمتا سین کے پیچھے کسی خاتون نے گود میں لیا ہوا تھا۔ سشمتا سین نے اس بچے کے ساتھ بھی تصاویر لیں اور ویڈیوز بنوائے جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے، اور خبر گردش کرنے لگی کہ سشمتا سین نے دو بیٹیوں کے بعد اب ایک بیٹا بھی گود لے لیا ہے، اور فی الحال وہ تین بچوں کی ماں ہیں۔ تاہم، یہ خبریں سچ نہیں ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق مذکورہ ریستوراں کے باہر سشمتا سین جس بچے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنواتی نظر آئیں وہ ان کا گود لیا ہوا بچہ نہیں ہے بلکہ ان کی بہت ہی قریبی دوست کا بچہ ہے۔ واضح رہے کہ سشمتا سین نے دو بچیوں کو گود لیا ہے اور وہ اکیلے ہی ان دونوں کی پرورش کررہی ہیں۔گزشتہ ماہ سشمتا سین کی ٹی وی سیریز ’’آریہ‘‘ کا سیزن ٹو ریلیز ہوا تھا جو ناظرین اور ناقدین میں کافی پسند کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK