• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

 ہیلن `’براؤن‘ کے ساتھ واپسی کے لئے تیار

Updated: May 12, 2022, 12:20 PM IST | Agency | Mumbai

تجربہ کار اداکارہ ہیلن ابھینئے دیو کی نئی فلم ’براؤن‘ کے ساتھ اسکرین پر لوٹنے  کے لئے  تیار ہیں۔

Veteran actress Helen.Picture:INN
تجربہ کار اداکارہ ہیلن ۔ تصویر: آئی این این

تجربہ کار اداکارہ ہیلن ابھینئے دیو کی نئی فلم ’براؤن‘ کے ساتھ اسکرین پر لوٹنے  کے لئے  تیار ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ہیلن کو آخری بار پردے پر مدھر بھنڈارکر کی فلم ’ہیروئن‘ میں دیکھا گیا تھا اور تب سے انہوں نے خود کو پردے سے دور کر لیا تھا لیکن ایک دہائی کے بعد اب وہ دوبارہ اسکرین پرلوٹنے والی ہیں۔ یہ نیو نوئر کرائم ڈرامہ شہر کولکاتا کے پس  منظر پر بنایا گیا ہے اور اداکارہ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اس میں اپنی موجودگی سے ناظرین کو محظوظ کریں گی۔ ’براؤن - دی فرسٹ کیس‘ میں کرشمہ کپور مرکزی کردار میں ہیں اور یہ ابھیک باروا کی کتاب سٹی آف ڈیتھ پر مبنی ہے۔ اس کے ساتھ سوریہ شرما بھی اس میں اہم کردار میں نظر آئیں گے۔اس لئے براؤن میں اپنے کردار کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے ہیلن کہتی ہیں ’’جب مجھ سے پہلی بار رابطہ کیا گیا تو میرے لئے یہ سمجھنا بہت آسان تھا کہ ٹیم میرے کردار کے بارے میں کتنی واضح ہے۔ اداکاری کے بارے میں اچھی باتیں سنی ہیں، یہ میرے لئے اور بھی آسان ہو گیا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK