• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اچھے کردار کا مطالبہ کیا تو شاید کرن جوہر کو میری بات بری لگ گئی: ہیمانی شیوپوری

Updated: September 07, 2024, 9:58 PM IST | Mumbai

کرن جوہر کی پہلی فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ میں رفعت بی کا کردار ادا کرنے والی ہیمانی شیوپوری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ کے بعد جب مَیں نے کرن جوہر سے کہا کہ مجھے کوئی اچھا رول دیں تو شاید انہیں میری بات بری لگ گئی۔ اس کے بعد دھرما پروڈکشن کی کسی بھی فلم میں مجھے کاسٹ نہیں کیا گیا۔

Karan Johar and Himani Shivpuri. Photo: INN.
کرن جوہر اور ہیما نی شیو پوری۔ تصویر: آئی این این۔

بالی ووڈ کی تجربہ کار اداکارہ ہیمانی شیو پوری نے ایک حالیہ انٹرویو میں خلاصہ کیا کہ وہ کرن جوہر کی ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ اور ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ کے بعد دھرما پروڈکشن کی فلموں میں نظر کیوں نہیں آئیں۔ سدھارتھ کنن کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ شاید اس کی وجہ ان کا ’’بنداس‘‘ تبصرہ تھا جس کے سبب کرن جوہر ناراض ہوگئے تھے۔ ہیمانی نے بتایا کہ انہوں نے ’’کل ہو نہ ہو‘‘ کی کاسٹنگ کے دوران محسوس کرلیا تھا کہ ان کی کوئی بات کرن جوہر کو بری لگی ہے۔ ہیمانی نے بتایا کہ ’’کبھی خوشی کبھی غم کے آخری سین کے بعد کرن جوہر میرے پاس آئے اور کہا کہ آپ کے ساتھ کام کرکے اچھا لگا، ہیمانی جی! آپ میرے لئے خوش قسمتی کی علامت ہیں۔‘‘ تب میں نے کہا کہ براہ کرم اگلی بار مجھے ایک اچھا کردار دیں۔ کرن جوہر نے کہا کہ ہاں ہیمانی جی مَیں دوں گا۔‘‘ اس کے بعد ہیمانی نے کہا کہ اس کی اسکریننگ کے دوران میری ملاقات نکھل اڈوانی سے ہوئی۔ وہ چاہتے تھےکہ ’’کل ہو نہ ہو‘‘ میں مجھے شامل کیا جائے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ ’’مَیں نے وہاں کھڑے یش جوہر سے دستخطی رقم مانگی اور انہوں نے مجھے ایک ڈالر دیا! پھر میں نے اپنے سیکریٹری سے کہا کہ وہ نکھل سے ملے کیونکہ میں نے ان سے بات کی ہے لیکن جب وہ نکھلسے ملا تو اسے بتایا گیا کہ میرے لئے فلم میں کوئی کردار نہیں ہے۔ اس کے بعد دھرما کی مزید کچھ فلمیں آئیں لیکن مجھے نہیں شامل کیا گیا۔ میں حیران تھی کہ نہ جانے کیا ہورہا ہے۔ ‘‘ ہیمانی شیوپوری نے کہا کہ بعد میں ایک ایوارڈ شو میں مَیں نے کرن جوہر سے ملاقات کی اور ان سے پوچھا کہ مجھے’’کل ہو نہ ہو‘‘ میں کیوں نہیں کاسٹ کیا گیا، حالانکہ نکھل اڈوانی نے مجھ سے کہا تھا۔ تب کرن نے کہا کہ ہمارے پاس آپ کیلئے کوئی اچھا کردار نہیں ہے۔ جب آپ کے لائق کوئی کردار ہوگا تو آپ کو بلائیں گے۔ اس وقت میں سمجھ گئی کہ شاید انہیں میری بات بری لگ گئی تھی۔ ہم کافی گپ شپ کرتے تھے مگر اس بات کے بعد ہم شاید ٹھیک سے کبھی مل ہی نہیں سکے کہ ہمارے بیچ کی سرد مہری کو ختم کیا جاسکے۔‘‘ یا د رہے کہ کرن جوہر کی پہلی فلم میں’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ میں ہیمانی شیو پوری نے ہاسٹل وارڈن رفعت بی کا کردار ادا کیا تھا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK