• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مائیکل جیکسن پر بننے والی فلم میں ان کا بھتیجا مائیکل جیکسن کا کردار نبھائے گا

Updated: February 02, 2023, 11:27 AM IST | Mumbai

پوپ گلوکاری کے بےتاج بادشاہ مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی بائیوپک میں گلوکار کا کردار ان ہی کا۲۶؍ سالہ بھتیجا جعفر جیکسن نبھائے گا۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

پوپ گلوکاری کے بےتاج بادشاہ مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی بائیوپک میں گلوکار کا کردار ان ہی کا۲۶؍ سالہ بھتیجا جعفر جیکسن نبھائے گا۔رپورٹ کے مطابق آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کی زندگی کو فلمانے والے لائنس گیٹ اسٹوڈیو کا کہنا ہے کہ فلم ’مائیکل‘ میں اس پیچیدہ آدمی کو فلمایا جائے گا جو پاپ کا بادشاہ بن گیا،فلم میں ان کی زندگی کے تمام پہلو اور ان کی سب سے قابل ذکر پرفارمنس شامل ہوں گی جنہوں نے اسے موسیقی کی دنیا کا ’آئکن‘ بنا دیا۔موسیقی کی دنیا کے ’آئکن‘ مائیکل جیکسن کی والدہ کا کہنا ہے کہ جعفر میرے بیٹے کی طرح دکھتا ہے، اسے جیکسن کی میراث کو آگے بڑھاتے ہوئے دیکھ کر بہت خوشی ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ کے مایہ ناز ہدایت کار اینٹون فوکافلم کی ہدایت کاری جبکہ گراہم کنگ  فلم کو پروڈیوس کریں گے۔گراہم کنگ کے مطابق صرف جعفر جیکسن ہی وہ واحد شخص ہیں جو مائیکل جیکسن کے کردار کو باخوبی سے نبھا سکتے ہیں۔ ان میں اپنے چچا کے کردار کو زندہ کرنے کی فطری صلاحیت ہے اور وہ انتظار نہیں کر سکتے کہ دنیا جعفر جیکسن کو مائیکل جیکسن کے طور پر بڑی اسکرین پر دیکھے۔ خیال رہے کہ جعفر جیکسن مائیکل کے بڑے بھائی جرمین جیکسن کے بیٹے ہیں، جو ایک گلوکار اور پروڈیوسر بھی ہیں۔یاد رہے کہ مائیکل جیکسن نے اپنے خاندان کے پاپ گروپ جیکسن فائیو کے ساتھ بطور چائلڈ اسٹار کرئیر کا آغاز کیا تھا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK