• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہالی ووڈ ادا کار ٹام کروز نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

Updated: March 01, 2023, 12:27 PM IST | New York

ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز نے اپنے شاندار فلمی کریئر کیلئے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

Tom Cruise
ٹام کروز

: ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز نے اپنے شاندار فلمی کریئر کیلئے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ ٹام کروز کو’دی پروڈیوسرس گلڈ آف امریکہ ایوارڈس‘ میں’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ہے۔ ایوارڈس کی تقریب میں مقررین نے گزشتہ موسم گرما میں بلاک بسٹر فلم ’ٹاپ گن: میورک‘ جیسی زبردست فلم ریلیز کرکے وبائی مرض کورونا وائرس سے متاثرہ فلم انڈسٹری کے کاروبار کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے اداکار کا شکریہ بھی ادا کیا۔  ٹام کروز نے اپنا ’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ قبول کرتے ہوئے ٹی وی اور فلم کے تمام پروڈیوسرس کے کام کو سراہا۔ اُنہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ جو کچھ کرتے ہیں اسے کرنے کیلئے کس چیز کی ضرورت ہے، یہ سب کچھ صرف قسمت سے نہیں ملتا بلکہ آپ کو اپنی قسمت بنانی بھی پڑتی ہے اور میں آپ سب کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں یہاں آپ سبھی کیلئے ہمیشہ موجود ہوں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ میں اس شعبے اور فن میں اپنا حصّہ ڈالنے اور اس کی مدد کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتا رہوں گا کیونکہ مجھے اس سے محبت ہے۔   یاد رہے کہ۶۰؍ سالہ ٹام کروز نے فلم ’رسکی بزنس‘، ’کاک ٹیل‘، ’اے فیو گڈ مین‘ اور ایسی ہی کئی دیگر فلموں سے شہرت حاصل کی۔ اداکار نے فلم انڈسٹری کیلئے کئی زبردست فلمیں پروڈیوس بھی کی ہیں، جن میں فلم ’وینیلا اسکائی‘،’دی لاسٹ سامورائی‘، `مشن: امپاسبل‘ اور ’میورک‘ شامل ہیں، ان فلموں نے دنیا بھر سے تقریباً۱ء۵؍بلین ڈالرس کمائے ہیں۔

tom cruise Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK