کوروناکی وجہ سے بڑے پیمانے پر گھروں میں قید دنیا کو ایک سے زیادہ محاذ پر آن لائن کیا جارہا ہے تاکہ عوامی مقامات پر لوگ بحالت مجبوری جراثیم اور وائرس کش لوازمات کے ساتھ ایک دوسرے سے فاصلہ رکھ کر زندگی کے معاملات کریں۔
EPAPER
Updated: December 06, 2020, 12:17 PM IST | Agency
کوروناکی وجہ سے بڑے پیمانے پر گھروں میں قید دنیا کو ایک سے زیادہ محاذ پر آن لائن کیا جارہا ہے تاکہ عوامی مقامات پر لوگ بحالت مجبوری جراثیم اور وائرس کش لوازمات کے ساتھ ایک دوسرے سے فاصلہ رکھ کر زندگی کے معاملات کریں۔
کوروناکی وجہ سے بڑے پیمانے پر گھروں میں قید دنیا کو ایک سے زیادہ محاذ پر آن لائن کیا جارہا ہے تاکہ عوامی مقامات پر لوگ بحالت مجبوری جراثیم اور وائرس کش لوازمات کے ساتھ ایک دوسرے سے فاصلہ رکھ کر زندگی کے معاملات کریں۔ کچھ اسی طرح ہالی ووڈ نے بھی آئندہ سال اپنی تمام فلمیں آن لائن ریلیز کرنےکا اعلان کردیا ہے۔اختتام پزیر۲۰۲۰ء میں کورونا کے باعث دنیا بھر میں سینما ہال بند ہونے کی وجہ سے ویسے بھی سیکڑوں فلمیں ریلیز نہیں ہو پائیں۔ اس سال بھی کئی فلمیں آن لائن ہی ریلیز کی گئی ہیں۔
ہالی ووڈ کے ایک انتہائی اہم فلمساز ادارے’وارنر برادرز‘ نے آئندہ سال اپنی تمام فلمیں آن لائن ریلیز کرنےکا اعلان کیا ہے۔ہالی ووڈ کی بڑے بجٹ والی فلموں کے علاوہ سائنس فکشن، رومانٹک، ایکشن تھریلر، کامیڈی ا ور تاریخی سمیت ہر طرح کی فلمیں بنانے والے ادارے’وارنر برادرز ‘ کے اس اعلان سے دوسرے فلمسازوں کو بھی ترغیب ملے گی۔۲۰۲۱ء میں وارنر برادرز کی تمام فلمیں آن لائن ہی ریلیز کی جائیںگی۔ہالی ووڈکیلی فورنیا، امریکہ میں واقع شہر لاس اینجلس کے شمال مغرب میں ایک ضلع ہے۔ اس کی شہرت کے بنیادی محرک فلم اسٹوڈیوز اور فلمی ستارے ہیں۔ ہالی ووڈ اپنی فلموں کی کامیابی کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ اس نے کچھ ایسی فلمیں بنائی ہیں جنہیں ہر زمانے کی کامیاب ترین فلم کا درجہ حاصل ہےہیں۔ ان میں ٹف، اوتار، ٹائی ٹینیک، دی اوینجر، ہیری پوٹر، آئرن مین، ٹرانسفارمر، دی لارڈ آف رنگز، اسکائی فال، دی ڈارک نائٹ اور جوراسک سیریز شامل ہیں۔
اسٹوڈیو کے ذمہ داروں کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ آن لائن اِن فلموں کو اسٹریمنگ ویب سائٹ ’ایچ بی او میکس‘ پر ریلیز کیا جائے گا، جس کے کچھ دن بعد حالات کے پیش نظر ان فلموں کو سینما ہالوں میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر یہ نظم۲۰۲۱ء کیلئے ہے جس میں’وارنر برادرز‘کی جانب سے بنائی گئی سبھی فلمیں پہلے ایچ بی او میکس پر ریلیز کی جائیں گی۔ بعد میں حسب حالات انہیں سینماہالوں میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔ جہاں تک اسٹریمنگ ویب سائٹ’ایچ بی او میکس‘ کی سہولت کا تعلق ہے تویہ صرف امریکہ ہی میں دستیاب ہے۔ دنیا کے دیگر ملکوں میں اسٹوڈیوز کو اپنی فلمیں سینماہالوں میں ہی ریلیز کرنا پڑے گا۔ ہالی ووڈ کی فلمیں دوسرے ملکوں میں ریلیز ہونے سے پہلے آن لائن ریلیز کی جائیں گی۔۲۰۲۱ء میںوارنر برادرز کی کوئی۲؍ درجن کے قریب فلمیں ریلیز ہونی ہیں جن میں میگا بجٹ کی فلمیں بھی شامل ہیں۔اس سال ویسے بھی کورونا وائرس کے باعث تھیٹروں کو بند کر دینے سے فلموں کو آن لائن دیکھے جانے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔ ایسے میں اسٹریمنگ ویب سائٹ بھی اسی موقع کا فائدہ اٹھا کر زیادہ سے زیادہ فلمیں ریلیز کرنا چاہتی ہیں۔وارنر برادرز کی طرف سے آن لائن ریلیز کئے جانے کے اعلان کے بعد سمجھا جاتا ہے کہ دوسرے فلم اسٹوڈیوز بھی اپنی فلموں کو آن لائن پلیٹ فارمز پر ریلیز کرنے کا اعلان کرسکتے ہیں۔