• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

رتیک، کترینہ، دپیکا، وراٹ: سلیبریٹیز برانڈز کو کروڑوں کا نقصان

Updated: October 01, 2024, 10:02 PM IST | Mumbai

ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مشہور شخصیات کی ملکیت والے زیادہ تر برانڈز کو رواں مالی سال میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دپیکا پڈوکون کے اسکن کیئر برانڈ 82°E کو سال ۲۰۲۴ء کے ابتدائی ۹ ماہ میں تقریباً ۲۵ کروڑ ۱۰ لاکھ روپے کا نقصان اُٹھانا پڑا۔

Hrithik Roshan while promoting his brand. Image: X
رتیک روشن اپنے برانڈ کی تشہر کے دوران۔ تصویر: ایکس

گزشتہ برسوں میں رتیک روشن، دپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، کترینہ کیف، انوشکا شرما، سونم کپور اور وراٹ کوہلی جیسی متعدد ہندوستانی شخصیات نے فیشن اور خوبصورتی کے میدان میں اپنے برانڈز لانچ کئے ہیں۔ تاہم، یہ سبھی شخصیات اپنے برانڈ کو صارفین کے درمیان مقبول بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔ ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مشہور شخصیات کی ملکیت والے زیادہ تر برانڈز کو رواں مالی سال میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دپیکا پڈوکون کے اسکن کیئر برانڈ 82°E کو سال ۲۰۲۴ء کے ابتدائی ۹ ماہ میں ٹیکس و دیگر واجبات چکانے سے قبل ہی (EBIDTA سطح پر) تقریباً ۲۵ کروڑ ۱۰ لاکھ روپے کا نقصان اُٹھانا پڑا۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by 82°E (@82e.official)

رپورٹ کے مطابق، وراٹ کوہلی کا یوتھ فیشن برانڈ WROGN مارکیٹ حجم سال ۲۰۲۳ء میں تقریباً ۳۴۴ کروڑ کے مقابلے میں سال ۲۰۲۴ کے دوران ۲ء۲۹ فیصد سکڑ کر ۲۴۴ کروڑ روپے رہ گیا ہے۔ اس کے علاوہ، انوشکا شرما کے برانڈ نش، یووراج سنگھ کے یووی کین YouWeCan، سونم کپور کے برانڈ Rheson، شاہد کپور کے برانڈ اسکلٹ Skult، اور دپیکا پڈوکون کے برانڈ آل اباوٹ یو All About You کو بھی حالیہ دنوں میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Wrogn (@staywrogn)

کامیاب برانڈز کی بات کریں تو تین مشہور شخصیات کے برانڈز نے کاروباری طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ رتیک روشن، کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ کے برانڈز، رواں سال منافع کمانے میں کامیاب رہے۔ رتیک روشن کے فٹنس برانڈ ایچ آر ایکس HRX نے پانچ گنی رفتار سے ترقی کی ہے اور ایک ہزار کروڑ روپے کی منافع حاصل کیا۔ اس طرح ایچ آر ایکس مشہور شخصیات کے برانڈز کے درمیان سب سے زیادہ منافع کمانے والا برانڈ بن گیا ہے۔ کترینہ کیف کی برانڈ کے بیوٹیKay Beauty کا دعویٰ ہے کہ Nykaa کے ساتھ شراکت میں اس کے ۱۵ لاکھ سے زائد صارفین ہیں۔ Nykaa کی ایگزیکٹو چیئرپرسن، بانی، اور CEO Falguni Nayar نے انکشاف کیا کہ کے بیوٹی، ان کی ویب سائٹ پر براہ راست صارفین تک پہنچنے والے برانڈز کے درمیان سب سے زیادہ تلاش کیا جانے والا تیسرا برانڈ ہے۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Kay Beauty By Katrina (@kaybykatrina)

عالیہ بھٹ کا برانڈ ایڈ-اے-مما Ed-a-Mamma، ریلائنس ریٹیل کے قبضہ سے قبل پہلے مالی سال ۲۰۲۲ء میں ۱۶ کروڑ ۲۰ لاکھ روپے کی چار گنا آمدنی حاصل کرنے میں کامیاب رہا تھا۔ مشہور شخصیات کی ملکیت والے برانڈز کی ناکامی پر، پلپ اسٹریٹجی کے بانی اور سربراہ حکمت عملی ساز، امبیکا سنہا نے کہا کہ جب کوئی برانڈ حقیقی طور پر مشہور شخصیات کے مفادات کی نمائندگی نہیں کرتا یا ایسا لگتا ہے کہ یہ صرف فوری فائدہ حاصل کرنے کیلئے ہے، تو صارفین اس کی طرف راغب ہوتے ہیں۔ حد سے زیادہ نمائش کرنا ایک نقصاندہ فعل بن سکتا ہے۔ اسی طرح اگر کوئی مشہور شخصیت، بہت زیادہ مصنوعات کا پروموشن کرتی ہے، تو یہ ان کی ساکھ اور برانڈ کے تاثر کو کم کر دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK