Inquilab Logo

ریتک نئی تصویر میں اپنی پہلی فلم کے ہیرو نظر آرہے ہیں

Updated: June 22, 2022, 12:12 PM IST | Agency | Mumbai

ریتک روشن نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تازہ ترین تصویر شیئرکی ہے۔ان کی اس تصویر نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

Hrithik Roshan.Picture:INN
ریتک روشن۔ تصویر: آئی این این

ریتک روشن نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تازہ ترین تصویر شیئرکی ہے۔ان کی اس تصویر نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ تصویر میں وہ کلین شیونظر آرہے ہیں اورریتک کیمرے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ان کی یہ تصویر ان کی پہلی فلم’کہو نا پیار ہے‘ کے کردار راج جیسی ہے۔اس فلم میں ان کے مد مقابل امیشا پٹیل نظر آئی تھیں۔یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی اور اس فلم سے ریتک روشن راتوں رات اسٹار بن گئے۔ ان کی خواتین مداح تو جیسے ان کی دیوانی ہوگئی تھیں۔تصویر شیئر کرتے ہوئےریتک نے لکھا ’افوہ‘۔ جہاں ان کی دوست پریتی زنٹا نے اس تصویر پر ہارٹ ایموجیز شیئرکیا، وہیں ریتک کی کزن بہن پشمینہ روشن نے لکھا،’یہ کون ہے؟‘ زویا اختر نے لکھا ’ہولا‘۔جبکہ ایک مداح نے لکھا ہے، ریتک اپنی پہلی فلم کہو نا پیار ہے میں روہت کی طرح نظر آرہے ہیں۔ مداح نے لکھا، ’’اوہ میرے خدا! یہ کہونا پیار ہےکاروہت ہے۔‘‘ایک اور مداح نے پوچھا، `یہ۲۰؍سالہ لڑکا کون ہے؟ ریتک آخری بار۲۰۱۹ءکی فلم وار میں نظر آئے تھے،جس میں ٹائیگر شراف مرکزی کردار میں تھے۔ ساتھ ہی،کچھ دن پہلے ریتک نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کیا تھا کہ انہوں نے اپنی آنے والی فلم وکرم ویدھاکی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔ یہ فلم اسی نام کی تمل فلم کا ہندی ریمیک ہے۔ فلم میں ریتک کے علاوہ سیف علی خان بھی ہیں۔ وکرم ویدا اس سال۳۰؍ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔اس کے علاوہ ریتک کےپاس سدھارتھ آنند کی ’فائٹر‘بھی ہے۔ فلم میں ان کے ساتھ دپیکا پڈوکون اور انیل کپور بھی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK