ڈاکٹرس نے  ڈانس اور ایکشن  سے منع کیا تھا:رتیک

Updated: September 21, 2022, 1:52 PM IST | Agency | Mumbai

روشن نے انکشاف کیا ہے کہ ڈیبیو سے قبل انہیں ڈاکٹر نے کہا تھا کہ وہ ڈانس اور ایکشن فلم نہیں کر پائیں گے۔

Hrithik Roshan .Picture:INN
رتیک روشن ۔ تصویر:آئی این این

اداکار رتیک روشن نے انکشاف کیا ہے کہ ڈیبیو سے قبل انہیں ڈاکٹر نے کہا تھا کہ وہ ڈانس اور ایکشن فلم نہیں کر پائیں گے۔خیال رہے کہ۲۰۰۰ء میں فلم ’کہو نا پیار ہے‘ سے اپنے فنی کریئر کا آغاز کرنے والے رتیک روشن نے اداکاری کے بجائے اپنے رقص سے شائقین کے دل جیت لئے  تھے۔انہوں نے فلموں میں جدید انداز کا ڈانس متعارف کروایا جو آگے چل کر ان کی پہچان بن گیا۔اپنی پہلی ہی کامیاب فلم کے بعد رتیک روشن یکے بعد دیگر سپر ہٹ فلمیں دیتے رہے، جن میں کبھی خوشی کبھی غم، دھوم۲ ، کوئی مل گیا اور کرش سیریز کی فلمیں قابلِ ذکر ہیں۔ یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ رتیک روشن اپنی تمام فلموں میں کسی نہ کسی گیت پر ڈانس کرتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔اسی ڈانس کی وجہ سے مشہور   اداکار نے فلم وکرم ویدھا کے گیت کے لانچ پر انکشاف کیا کہ ڈیبیو سے قبل انہیں ڈاکٹرس نے خبردار کیا تھا کہ وہ نہ ڈانس کر پائیں گے اور نہ ہی ایکشن فلم کر پائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرس نے ان کی صحت کو رقص اور ایکشن کے لئے موزوں قرار نہیں دیا تھا، تاہم اس کے بعد انہوں نے خود پر خوب محنت کی اور خود کو اس کے قابل بنایا۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK