• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہما قریشی نے ’’جولی ایل ایل بی ۳‘‘ کی شوٹنگ شروع کی

Updated: May 08, 2024, 5:47 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ہما قریشی نے سبھاش کپور کی کورٹ روم ڈراما فلم ’’جولی ایل ایل بی ۳‘‘ کی شوٹنگ شروع کی۔ فلم کے پہلے حصے کے وکیل ’جولی‘ ( ارشد وارثی ) کو دوسرے حصے کے وکیل ’جولی‘ (اکشے کمار) کو آمنے سامنے لا کر کھڑا کریں گی جبکہ فلم میں ہما قریشی دوسرے حصے میں ’پُشپا پانڈے‘ کے کردار میں نظر آئی تھی۔ 

Huma Qureshi.Photo: INN
ہما قریشی۔ تصویر: آئی این این

ہما قریشی نے سبھاش کپور کی کورٹ روم ڈراما فلم ’’جولی ایل ایل بی ۳‘‘ کی شوٹنگ شروع کی۔ فلم کے پہلے حصے کے وکیل ’جولی‘ ( ارشد وارثی ) کو دوسرے حصے کے وکیل ’جولی‘ (اکشے کمار) کو آمنے سامنے لا کر کھڑا کریں گی جبکہ فلم میں ہما قریشی دوسرے حصے میں ’پُشپا پانڈے‘ کے کردار میں نظر آئی تھی۔ 
 ہما نے پیر کواپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر انسٹاگرام پر ۳؍ تصاویر شیئر کیں۔ تصویر میں انہیں سفید لباس زیب تن کئے ساتھ میں گلابی دوپٹہ لئے نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے کیپشن لکھا کہ ’’پُشپا پانڈے واپس آگئی اور گلابی رنگ میں خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ جولی ایل ایل بی ۳ تصویر اکشے کمار کی کلک کی ہوئی۔ ‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Huma Qureshi (@iamhumaq)

ہما نے فلم میں اکشے کمار کی بیوی کا کردار ادا کیا تھا۔ 
اکشے کمار اور ارشد وارثی نے فلم ’’جولی ایل ایل بی ۳‘‘ کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ اکشے کمار نے اپنے انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ ویڈیو فلم کے سیٹ سے شیئر کیا ہے جس میں ارشد وارثی اور سوربھ شکلا نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں ارشد وارثی کو انتباہ دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ ’’جگدیش تیاگی عرف جو لی  اے ایل ایل بی ڈپلیکیٹ‘‘ساتھ ہی اکشے کمار کو اپنا تعارف کرتے ہوئے اپنے آپ کو جولی ’’اصلی ‘‘ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کے آخر میں سوربھ شکلا نظر آتے ہیں۔ 
 ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’’اب اصلی کو ن ہے اور نقلی کو ن ہے یہ تو پتا نہیں لیکن یقین ہے کہ یہ سفر جولی کا بہترین ہوگا۔ ہمارے ساتھ رہیں۔  

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

۲۰۱۷ء میں آئی فلم میں ہما قریشی اور اکشے کمار ’’جولی ایل ایل بی ۲‘‘ میں نظرآئے تھے۔ جو ۲۰۱۳ء میں آئی فلم ’’جولی ایل ایل بی‘‘ کا سیکول تھی۔ اس فلم میں ارشد وارثی اور سوربھ شکلا کے ساتھ امرتا راؤ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK