• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سوشل میڈیا پرثناء خان کی دلکش تصویروں پر شوہر کا اظہارِ محبت

Updated: December 02, 2020, 10:14 AM IST | Agency | Mumbai

حال ہی میں ر شتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثناء خان کی نئی تصویروں پر اُن کے شوہر نے اُن سے اظہارِ محبت کیا ہے

Sana Khan.Picture :INN
ثناء خان ۔ تصویر:آئی این این

 حال ہی میں ر شتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثناء خان کی نئی تصویروں پر اُن کے شوہر نے اُن سے اظہارِ محبت کیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پرثناء خان نے اپنی دلکش تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُنہوں نے سبز رنگ کا خوبصورت غرارہ زیب تن کیا ہوا ہے اور اُس کے ساتھ ہی حسین زیور بھی پہنا ہوا ہے۔ثناء خان کے مہندی لگے ہاتھ اورچہرےپر موجود اُن کی خاص مُسکراہٹ اُن کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا رہی ہے۔ بالی ووڈ کی سابق اداکارہ نے ہر چیز کیلئے اللہ تعالیٰ کاشکر ادا کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’الحمدللّٰہ‘۔ثناء خان کی تصویروں کو جہاں بڑی تعداد میں اُن کے مداح پسند کر رہے ہیں تو وہیں سابق اداکارہ کے شوہر مفتی انس بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔مفتی انس نے اہلیہ کی دلکش تصویروں پرکمنٹ سیکشن میں دل والے ایموجیز بناکر اُن سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔ثناء خان نے صرف ۲۲؍گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی یہ تصویریں شیئرکی ہیں جن پر اب تک۴؍ لاکھ ۳۶؍ہزار سے زائدلائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔یاد رہے کہ بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثناء خان نے حال ہی میںگجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس نامی شخص سے شادی کی ہے۔
 اس موقع پر ثناء خان نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ شادی کی تصویرپوسٹ کرتے ہوئےکہا تھا کہ’’ہم اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور اللہ کی رضا کے لیے ہی ہم نے ایک دوسرے سے شادی کی ہے۔‘‘ واضح رہے کہ بگ باس سیزن۶؍سےشہرت پانے والی بالی ووڈکی سابق اداکارہ ثناء خان نے گزشتہ ماہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔ثناء خان نے ماڈلنگ، ڈانس اور اداکاری سےبالی ووڈمیں اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا، اُنہوں نے ۲۰۱۲ءکے بگ باس سیزن۶؍ میں بھی حصہ لیا تھا جہاں سے اُنہیں شہرت ملی تھی۔ثناء خان کی مشہور بالی ووڈ فلموں میں جے ہو، وجہ تم ہو،بامبےٹو گوا، ہلّا بول اور ٹوائلٹ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK