جھانوی کپور اس وقت حیدرآباد میں ’’پرم سندری‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور مالپوہ اور ربڑی کھانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں سے پوچھا کہ انہیں یہ پکوان شہر میں کہاں مل سکتا ہے؟
EPAPER
Updated: March 14, 2025, 6:29 PM IST | Hyderabad
جھانوی کپور اس وقت حیدرآباد میں ’’پرم سندری‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور مالپوہ اور ربڑی کھانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں سے پوچھا کہ انہیں یہ پکوان شہر میں کہاں مل سکتا ہے؟
جھانوی کپور اس وقت حیدرآباد میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور میٹھا کھانے کیلئے ترس رہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک میٹھے پکوان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے پوچھا کہ انہیں یہ پکوان کہاں مل سکتا ہے۔ جھانوی نے انسٹاگرام اسٹوری پر مالپوہ اور ربڑی کی ایک تصویر شیئر کی اور مداحوں سے پوچھا کہ مجھے حیدرآباد میں مالپوہ اور ربڑی کہاں مل سکتی ہے؟ برائے مہربانی مدد کریں۔
خیال رہے کہ اداکارہ سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ ’’پرم سندری‘‘ اور ورون دھون کے ساتھ ’’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ یاد رہے کہ ایک ماہ قبل وہ ’’پرم سندری‘‘ کی شوٹنگ کیلئے کیرالا میں تھیں جہاں سے انہوں نے چند تصویریں بھی شیئر کیں۔ واضح رہے کہ یہ فلم میڈڈوک فلمز کے زیر ہدایت رومانٹک کامیڈی ہے جو ۲۵؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ دوسری جانب ’’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘‘ اپریل ۲۰۲۵ء میں سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔