• Sat, 09 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مجھے اُن کرداروں سے نفرت ہے جو خواتین کی توہین کرتے ہیں: شاہ رخ خان

Updated: August 12, 2024, 10:12 PM IST | Mumbai

لاکانو فلم فیسٹیول کے بعد شاہ رخ خان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ وہ ایسے کردار پسند نہیں کرتے ہیں جو خواتین کی توہین کرتے ہیں۔ ان کا انٹرویو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے اور صارفین ’’ایس آر کے‘‘ کی پذیرائی کررہے ہیں۔

Shah Rukh Khan taking a selfie after addressing the media during the Lacarno Film Festival. Image: X
لاکانو فلم فیسٹیول کے دوران شاہ رخ خان میڈیا سے خطاب کرنے کے بعد سیلفی لیتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

شاہ رخ خان نے ۷۷؍ ویں لاکانو فلم فیسٹیول میں ’’پاردو الا کیریرا‘‘ حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران اپنی زندگی، کریئر اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میںبتایا۔ جہاں شاہ رخ نے سہانا خان اور سوجوئے گھوش کے ساتھ فلم ’’کنگ‘‘ کی تصدیق کی، وہیں انہوں نے ’’دیوداس‘‘ پر بھی بات چیت کی جس میں ان کے ساتھ ایشوریہ رائے بچن اور مادھوری دکشت نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔  ’’دیوداس‘‘ کے بارے میں پوچھے جانے پر شاہ رخ نے کہا کہ ’’مَیں ایسے کردار ادا کرنا پسند نہیں کرتا جو خواتین کی توہین کرتے ہیں۔‘‘ فلم میں اپنے کردار دیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں نہیں چاہتا تھا کہ اسے اس وجہ سے پسند کیا جائے کہ وہ ایک عورت سے نفرت کرتا ہے اور اس سے وعدہ وفا نہیں کرتا۔ میں چاہتا تھا کہ وہ ایک ایسے شخص کے طور پر سامنے آئے جس میں تھوڑی ہمت ہو۔ دیو ایسا کردار نہیں ہے جس سے آپ کو کچھ سیکھنا چاہئے البتہ سنجے لیلا بھنسالی نے بڑی خوبصورتی سے فلم بنائی ہے۔‘‘

خیال رہے کہ شاہ رخ خان نے اپنے کریئر میں ’’ڈر‘‘، ’’بازیگر‘‘، ’’فین‘‘، ’’انجام‘‘، اور ’’دیوداس‘‘ جیسی فلموں میں منفی کردار ادا کئے ہیں۔ ’’’دیوداس‘‘ کو شاہ رخ کی بہترین فلموں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK