بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار مہیش منجریکر نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ان کے ذہن میں شاہ رخ خان کیلئے ایک اسکرپٹ ہے جس میں وہ ایک ’’پیڈ اسیسین‘‘ کا کردار ادا کریں گے۔
EPAPER
Updated: February 26, 2025, 10:22 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار مہیش منجریکر نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ان کے ذہن میں شاہ رخ خان کیلئے ایک اسکرپٹ ہے جس میں وہ ایک ’’پیڈ اسیسین‘‘ کا کردار ادا کریں گے۔
بالی ووڈ کے بڑے ستاروں میں سے ایک شاہ رخ خان اپنے شاندار پرفارمنس سے ناظرین کے دلوں پر راج کررہے ہیں۔ وہ ایک عالمی آئیکون کا درجہ رکھتے ہیں۔ فلمساز مہیش منجریکر نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ ان کے پاس ایس آر کے کیلئے ایک مثالی اسکرپٹ ہے۔ انہوں نے اپنے زبردست نئے پروجیکٹ میں شاہ رخ کو ایک ’’قاتل‘‘ (پیڈ اسیسین) کے طور پر پیش کیا ہے۔ پنک ولا کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں، مہیش منجریکر نے شاہ رخ خان کو تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایک اداکار ہے، جو بطور اداکار اب بھی بہت کچھ کرسکتا ہے، وہ بہترین اداکار ہے اور وہ شاہ رخ خان ہیں۔ بطور اداکار وہ غیر معمولی ہیں۔ وہ کیمرے کا سامنا آسانی سے کرلیتے ہیں۔‘‘
NEW: Mahesh Manjrekar - "If I have to make a film with Shah Rukh Khan, I want him to play a paid assassin, an extra-ordinary film. I have this on my mind."#ShahRukhKhan pic.twitter.com/weH7uxmwU4
— ℣ (@Vamp_Combatant) February 25, 2025
جب سپر اسٹار کے ساتھ فلم کی ہدایتکاری کے بارے میں پوچھا گیا تو منجریکر نے انکشاف کیا کہ ان کے ذہن میں پہلے ہی سے اسکرپٹ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ ایک شاندار فلم ہے جہاں میں چاہتا ہوں کہ وہ ایک پیڈ اسیسین (معاوضہ لے کر قتل کرنے والا شخص) کا کردار ادا کریں۔ یہ غیر معمولی فلم ہے۔ اس کیلئے شاہ رخ اس سے پرفیکٹ ہیں کہ وہ ہر چیز کی منصوبہ بندی معمول کے مطابق کرتے ہیں۔ یہ بہت ہی اچھا اصول ہے۔‘‘