آنجہانی اداکار ستیش کوشک کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے جمعرات کو ممبئی میں ان کی ۶۷؍ویں سالگرہ منائی۔
EPAPER
Updated: April 15, 2023, 12:06 PM IST | Mumbai
آنجہانی اداکار ستیش کوشک کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے جمعرات کو ممبئی میں ان کی ۶۷؍ویں سالگرہ منائی۔
آنجہانی اداکار ستیش کوشک کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے جمعرات کو ممبئی میں ان کی ۶۷؍ویں سالگرہ منائی۔ اس تقریب کا اہتمام ستیش کوشک کے قریبی دوست انوپم کھیر اور شتیش کی اہلیہ ششی،۱۱؍سالہ بیٹی ونشیکانےکیا تھا۔ اس تقریب کاایک ویڈیو انوپم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیاہے،جس میںونشیکا اپنے والد کی سالگرہ کے موقع پرایک خط پڑھ رہی ہےجو اس نےاپنے والد کی آخری رسومات کے موقع پر لکھا تھا۔
یہ خط ستیش کوشک کی چتا رکھا گیا تھا
اس ویڈیوکوشیئرکرتے ہوئے انوپم نے کیپشن میں لکھا، `میرے دوست ستیش کوشک کی موت پر ستیش کی۱۱؍سالہ بیٹی ونشیکانےمجھےبند لفافےمیں ایک خط دیا اور کہاکہ پلیز اسے کھولےبغیر والد کی چتاپررکھ دیں۔ جو میں نے کیا، لیکن میں نےاسےخط کی تصویر لینے کو بھی کہا۔کل جب ہم نے ستیش کی ۶۷؍ویں سالگرہ منائی توبہت سے لوگوں کو وہ لمحات یاد آئے جو انہوںنےستیش کے ساتھ گزارےتھے۔ لیکن ونشیکا کی بات سن کر ہم سبھی کا دل ٹوٹ گیا۔یہ وہی خط تھا جسے سن کر آپ کا دل بھی ٹوٹ جائے گا۔
’کاش میںآپ کو ایک بارگلے لگاپاتی‘
ویڈیو میں ونشیکا کو فون پر خط پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اسٹیج پر ان کے ساتھ انوپم کھیر بھی نظرآئے۔ونشیکا کہتی ہیں، `ہیلوپاپا،میں جانتی ہوںکہ آپ اب نہیں رہے،لیکن میں ہمیشہ آپ کےساتھ رہوں گی۔ آپ کے دوست مجھے مضبوط ہونے کو کہتے ہیں، لیکن میں آپ کے بغیر نہیں رہ سکتی۔ میںآپ کو بہت یادکرتی ہوں۔‘‘اگرمجھےمعلوم ہوتا کہ ایسا ہوگا تو میں آپ کے ساتھ وقت گزارنےکیلئے اسکول بھی نہیں جاتی۔ کاش میں آپ کو ایک بار اور گلے لگاپاتی۔ آپ اب بھی میرے دل میں ہو۔ جیسا کہ ہم فلموںمیںدیکھتےہیں، کاش کوئی کرشمہ ہوتا اور آپ زندہ ہوتے۔‘‘
ہم۹۰؍سال بعد دوبارہ ملیں گے
ونشیکا نے مزید کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ جب میں اپنا ہوم ورک نہیں کروں گی تو مجھے ماں کی ڈانٹ سے کون بچائے گا۔ اسکول جانے کا بھی دل نہیںکرتا۔مجھے نہیں معلوم کہ میرے دوست کیا کہیںگے۔ اگر وہ میرے بارے میں مذاق کرتے ہیں تو کیا ہوگا؟ آپ پلیز ہر روز میرے خوابوں میں آنا۔میں چاہتی ہوں کہ آپ جہاں بھی رہیں خوش رہیں۔جہاں آپ کے پاس ایک بڑا گھر ہو، ایک رولس روائس، ایک فیراری اور ایک لمبورگنی ہو۔ اور آپ بہت اچھا کھانا کھائیں۔ ۹۰؍سال بعد دوبارہ ملیں گے۔پلیزدوبارہ جنم مت لینا۔مجھے یاد رکھنا اور میں یہ بھی یاد رکھوں گی کہ میرے پاس دنیا کا بہترین پاپا تھے۔
خط سن کر لوگ جذباتی ہوگئے
ستیش کوشک کو خراج عقیدت پیش کرنے ان کے دوست انیل کپور بھی پہنچے۔ ونشیکا کا یہ خط سن کر وہاں موجود سبھی جذباتی ہو گئے۔ویڈیو میں انوپم کھیر اپنے آنسو پونچھتے نظر آ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ستیش کوشک کی ۸؍مارچ کو گروگرام میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی تھی۔ ان کی عمر ۶۶؍برس تھی۔ ان کی اچانک موت نے سب کو چونکا دیا۔