• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مجھے بابا کی ہنسی یاد آتی ہے:بابِل خان

Updated: January 09, 2023, 2:00 PM IST | MUMBAI

سنیچرکو مرہوم اداکار عرفان خان کی ۵۶؍ ویں یوم پیدائش پر ان کے بیٹے اور اداکار بابِل خان نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے ایک جذباتی نوٹ لکھا۔

Babil Khan can be seen with his father Irfan Khan (deceased). (File Photo)
بابل خان کو اپنے والد عرفان خان(مرحوم) کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔(فائل فوٹو)

  سنیچرکو مرہوم اداکار عرفان خان کی ۵۶؍ ویں یوم پیدائش پر ان کے بیٹے اور اداکار بابِل خان نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے ایک جذباتی نوٹ لکھا۔ اپنے مرحوم والد کو یاد کرتے ہوئے بابل خان نے  انسٹاگرام پر ایک پرانی تصویر شیئر کی جس میں عرفان اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ پُر سکون لمحات گزارتے نظر آرہے ہیں۔ بابل نے ۴؍تصاویرشیئر کیں۔ بابل خان نے تصاویر  پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن لکھا’’  – سوالات مجھے رات کو جگاتے رہتے ہیں۔ جو میں نے اُس وقت کبھی نہیں پوچھا تھا، جو اب میں کبھی نہیں پوچھ سکتا۔ میرے سوالات مجھ تک محدود رہ گے ہیں ، اچھا میں اس کا پتہ لگا لوں گا۔ اگرچہ مجھے آپ کی ہنسی یاد آتی ہے، مجھے نہیں لگتا کہ اس کا کوئی جواب ہے۔‘‘ ہندوستان کے بہترین اداکاروں میں سے ایک، عرفان نے ۱۹۸۸ء میں آسکر کے لئے نامزد فلم’ سلام  بامبے‘سے اپنا فلمی سفر شروع کیا تھا۔  ۳۰؍ سال پر محیط کریئر میں، پدم شری ایوارڈ یافتہ اداکار نے کچھ بہترین ہندی  فلموں کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ فلموں میں بھی کام کیا۔ ان کے بیٹے بابِل نے ’کلا‘ سے اداکاری کی شروعات کی ہے۔ کلا ایک خواہشمند گلوکارہ اور اس کی دبنگ ماں کے درمیان ہنگامہ خیز تعلقات کے بارے میں ہے۔ فلم میں ترپتی ڈمری اور سواستیکا مکھرجی بھی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK