اپنے حالیہ انٹرویو میں فریدہ جلال نے ’’ہیرا منڈی‘‘ میں اپنے پہلے منظر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب سنجے لیلا بھنسالی نے مجھے سگریٹ اور شراب کا گلاس پکڑنے کیلئے کہا تھا تو مَیں ٹھنڈی پڑ گئی تھی۔
EPAPER
Updated: March 19, 2025, 3:32 PM IST | Mumabi
اپنے حالیہ انٹرویو میں فریدہ جلال نے ’’ہیرا منڈی‘‘ میں اپنے پہلے منظر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب سنجے لیلا بھنسالی نے مجھے سگریٹ اور شراب کا گلاس پکڑنے کیلئے کہا تھا تو مَیں ٹھنڈی پڑ گئی تھی۔
فریدہ جلال بالی ووڈ فلموں میں ۱۹۶۰ء کی دہائی سے فعال ہیں۔ جب انہیں سنجے لیلا بھنسالی کی نیٹ فلکس سیریز ’’ہیرامنڈی‘‘ میں کاسٹ کیا گیا تو ان کے مداحوں نے محسوس کیا کہ ان کی واپسی شاندار تھی۔ سیریز میں انہوں نے قدسیہ بیگم کا کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ بھنسالی کی دنیا میں کام کرنے کے متعلق خوفزدہ تھیں۔ تاہم، جب انہوں نے اپنا پہلا منظر بیان کیا، تو انہیں فوری طور پر اس بات سے بے چینی محسوس ہوئی کہ وہ اسے کیسے انجام دیں گی۔
یہ بھی پڑھئے: اکشے کمار کی ’’اسکائی فورس‘‘ ۲۱؍ مارچ کو امیزون پرائم پر ریلیز ہوگی
گلاٹا انڈیا کے ساتھ بات چیت میں، فریدہ جلال نے کہا کہ بھنسالی نے انہیں پارٹی میں نوابزادیوں کے ایک گروپ کے ساتھ بیٹھنے کو کہا۔ انہوں نے یاد کیا کہ ’’انہوں (سنجے) نے کہا تھا کہ آپ سب نوابزادیوں کے گروپ کے ساتھ بیٹھے ہیں، آپ کا بیٹا ابھی بیرون ملک سے واپس آیا ہے اور آپ کے ایک ہاتھ میں شراب کا گلاس ہے اور یہ سن کر مَیں ٹھنڈی پڑ گئی ہے۔مَیں فوراً جان گئی تھی کہ میں ایسا نہیں کر سکتی اور اس نے مجھے بے چین کر دیا تھا۔‘‘ فریدہ جلال نے کہا کہ ’’مَیں نے سنجے سے کہا کہ ’’سر! میں نے ایسا کبھی نہیں کیا ہے اور میں ایسا کرنے میں اطمینان محسوس نہیں کررہی ہوں۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ کی ماں نہیں ہے اسلئے انہیں ماں کی محبت دی: فریدہ جلال
فریدہ جلال نے کہا کہ سنجے نے میری بات سمجھی اور پھر مجھے شراب کا گلاس اور سگریٹ نہیں دیا۔ یہ سین ان چیزوں کے بغیر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ’’مجھے یقین ہے کہ سنجے نے میری بات اور غیر اطمینانی محسوس ہوگی اور یہ بھی سمجھا ہوگا کہ اگر مَیں بھی شراب اور سگریٹ لے کر بیٹھوں گی تو ’’ہیرامنڈی‘‘ کے دوسرے کرداروں کی طرح لگوں گی۔ ‘‘