• Tue, 07 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

؍۸ ؍اکتوبر کو منشی پریم چند کی ۸۵ ؍ویں برسی پرآئیڈیا ممبئی کی جانب سےخراج عقیدت

Updated: October 08, 2021, 1:03 PM IST | Mumbai

ممبئی لمکابک آف ریکارڈ میں درج ہندوستان میں ڈراموں کی سب سے بڑی سیریز’آداب میں پریم چند ہوں‘ کے۶۶۵؍  ویں ہفتہ میں منشی پریم چند کی ۸۵ ویں برسی کے موقع پر ہندی کے مشہور مزاح نگار ہری شنکر پرسائی کی مشہورتخلیق ’پریم چند کے پھٹے ہوئے جوتے‘  کو اسٹیج پر پیش کیاجائے گا۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ممبئی لمکابک آف ریکارڈ میں درج ہندوستان میں ڈراموں کی سب سے بڑی سیریز’آداب میں پریم چند ہوں‘ کے۶۶۵؍  ویں ہفتہ میں منشی پریم چند کی ۸۵ ویں برسی کے موقع پر ہندی کے مشہور مزاح نگار ہری شنکر پرسائی کی مشہورتخلیق ’پریم چند کے پھٹے ہوئے جوتے‘  کو اسٹیج پر پیش کیاجائے گا۔آئیڈیا  آج بروزجمعہ بتاریخ ۸ ؍اکتوبر بوقت شام ۷ بجے ماٹونگا کےڈرامہ تھیٹر میسور ایسوسی ایشن میں یہ شورکھا گیاہے۔یہ ڈراما منشی جی اور ان کی دھرم پتنی شیو رانی جی کی اس تصویر پر مبنی ہے جس میں منشی جی کو ان کے پرانے کپڑوں اور پھٹے ہوئے جوتوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔پرسائی  ایک ادیب اور منشی جی کے فین کی حیثیت سے جب اس تصویر کو دیکھتے ہیں تو ان کے ذہن میں کیسےکیسے سوال ابھرتے ہیں اور ان سوالوں کو پڑھ کر منشی جی کے چاہنے والوں کا کیا نفسیاتی ردعمل ہوتاہے وہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ وطن عزیز کے ایک عظیم مصنف کے پاس ایک جوڑی ڈھنگ کے جوتے بھی نہیں ہیںجبکہ ان کے ادب کو شائع کرکے ان کے پبلشروں نے نہ جانے کتنی دوکانیں اور مکان کھڑے کر لئے لیکن منشی جی کے آخری وقتوں میں بھی وہ کسمپرسی کا شکار رہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK