• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

والد مدد کرتے تو آج انڈسٹری میں میرا بھی بڑا نام ہوتا:جان کمار سانو

Updated: April 05, 2023, 12:19 PM IST | Mumbai

جان کمار سانو نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر ان کے والد کمار سانو ان کی تھوڑی سی بھی مدد کرتے تو آج وہ کامیاب ہوتے۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

جان کمار سانو نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر ان کے والد کمار سانو ان کی تھوڑی سی بھی مدد کرتے تو آج وہ کامیاب ہوتے۔ جان کو بگ باس۱۴؍ میں دیکھا گیا تھا۔ وہاں سے ا نہیں مقبولیت ملی۔ شو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ والد کمار سانو کا ان کی زندگی اور کریئر میں کوئی کردار نہیں ہے۔
؍ ۶سال کا تھا کہ ماں باپ الگ ہو گئے 
 جان کمار سانو نے ای ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنے درد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ’’ `میرے والد نے کبھی کام تلاش کرنے میں میری مدد نہیں کی۔جب میں۶؍ سال کا تھا تو میرے والدین الگ ہو گئے تھے۔ مجھے اپنے والد کے بارے میں بہت بعد میں معلوم ہوا۔ اگر انہوں نے میرے کریئر میں میری تھوڑی سی بھی مدد کی ہوتی تو آج میں بھی انڈسٹری کے بڑے ناموں میں سے ایک ہوتا۔‘‘
میری ماں میرے لئے سب کچھ ہے 
 جان کمار سانو نے مزید کہا’’ `میری ماں میرے لئے سب کچھ ہے۔انہوں نے ایک باپ کی ذمہ داری بھی نبھائی۔ کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو آدمی صرف اپنے والد کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہے، لیکن بدقسمتی سے میرے ساتھ ایسا نہیں ہے۔میرے پاس اپنے والد سے متعلق کوئی یاد نہیں۔ مجھے بعد میں معلوم ہوا کہ ان کا پیشہ کیا ہے۔ اب اسے  خوش قسمتی کہیں یا بد قسمتی، لیکن میں نے بھی یہی راستہ چنا ہے۔ دیکھتے ہیں میرے ساتھ کیا ہوتا ہے۔‘‘
اب باپ سے کوئی شکایت نہیں
 جان کا کہنا ہے کہ اب انہیں اپنے والد کمار سانو سے کوئی شکایت نہیں ہے۔ مجھے ایشور پر بھروسہ ہے، دیکھتے ہیں وہ میرے لیے کیا کرتا ہے۔اگرچہ جان کہہ رہے ہوں گے کہ ان کے والد نے ان کی مدد نہیں کی لیکن کمار سانو اکثر کہتے ہیں کہ انہوں نے جان کے لیے مکیش بھٹ اور رمیش تورانی جیسے فلمسازوں سے بات کی تھی۔

kumar sanu Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK