گزشتہ شام متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی میں آئیفا ۲۰۲۴ء کی تقریب میں سب سے زیادہ ۷؍ ایوارڈز سندیپ ریڈی وانگا کی فلم ’’اینیمل‘‘ کو ملے۔ شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی کو بالترتیب بہترین اداکار اور اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ ’’اینیمل‘‘ کو بہترین فلم کا خطاب ملا۔
آئیفا ۲۰۲۴ء: شاہ رخ خان بہترین اداکار، رانی مکھرجی بہترین اداکارہ۔ تصویر : آئی این این
۲۸؍ ستمبر کو ابو ظہبی میں منعقدہ آئیفا ۲۰۲۴ء کی تقریب میں ہندوستانی سنیما کی بہترین صلاحیتوں کا جشن منایا گیا۔ متعدد فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور ۲۰۲۳ء میں ریلیز ہونے والی فلموں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اداکاروں کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریب میں شاہ رخ خان، وکی کوشل، کریتی سینن، شاہد کپور اور ریکھا نے اپنے پرفارمنس سے شام کو یادگار بنادیا جن کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔
آئیفا ۲۰۲۴ء فاتحین کی مکمل فہرست
بہترین فلم: اینیمل (بھوشن کمار، کرشن کمار، سندیپ ریڈی وانگا)
بہترین ہدایتکار: ودھو ونود چوپڑہ (فلم: ٹویلتھ فیل)
بہترین اداکار : شاہ رخ خان (فلم: جوان)
بہترین اداکارہ: رانی مکھرجی (فلم: مسز چٹرجی ورسیز ناورے)
بہترین معاون اداکار: انیل کپور (فلم: اینیمل)
بہترین معاون اداکارہ: شبانہ اعظمی (فلم: راکی اور رانی کی پریم کہانی)
بہترین منفی کردار: بابی دیول (فلم: اینیمل)
بہترین موسیقی: پریتم، وشال مشرا، منن بھردواج، شریس پرنائیک، جانی، بھوپیندر ببل، آشم کیمسن، ہرش وردھن رامیشور (فلم: اینیمل)
بہترین گلوکار: بھوپیندر ببل (ارجن ویلی، فلم: اینیمل)
بہترین گلوکارہ: شلپا راؤ (چلیا، فلم: جوان)
اسپیشل ایوارڈز
ہندوستانی سنیما میں آؤٹ اسٹینڈنگ اچیومینٹ: ہیما مالینی
بہترین نئی ادا کارہ: علیزے اگنی ہوتری
بہترین کہانی: اشیتا موئترا، ششانک کھیتان، سمیت رائے (فلم: راکی اور رانی کی پریم کہانی)
بہترین نغمہ نگاری: سدھارتھ سنگھ اور گریما وہال (ست رنگا، فلم: اینیمل)