Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

آئیفا ۲۰۲۵ء: ’’لاپتہ لیڈیز‘‘ کو ۱۰؍ ایوارڈز، کارتک آرین بہترین اداکار

Updated: March 10, 2025, 2:10 PM IST | Jaipur

’’لاپتہ لیڈیز‘‘ کی نیتانشی گوئل نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا جبکہ راگھو جوئل نے منفی کردار میں بہترین اداکاری کیلئے ایوارڈ اپنے نام کیا۔

Kiran Rao and Kartik Aaryan receiving the award. Photo: INN
کرن راؤ اور کارتک آرین ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

جے پور میں منعقدہ انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئی آئی ایف اے، آئیفا)ایوارڈز کے سلور جوبلی ایڈیشن میں کرن راؤ کی فلم ’’لاپتہ لیڈیز‘‘ نے ۱۰؍ ایوارڈ اپنے نام کئے جن میں بہترین فلم، بہترین ہدایتکاری اور بہترین ادکارہ قابل ذکر ہیں۔ بالی ووڈ کے بڑے ستارے شاہ رخ خان، مادھوری دکشت، کرن جوہر، کارتک آرین، ریکھا، شاہد کپوراور کرینہ کپور خان متعدد اس تقریب کا حصہ تھے۔ سنیچر کو ڈجیٹل ایوارڈز دیئے گئے اور اتوار کو پردۂ سیمیں کے۔ آئیفا جیتنے والوں کی فہرست: 

بہترین فلم: لاپتہ لیڈیز
بہترین اداکار: کارتک آرین(بھول بھلیاں۳)
بہترین اداکارہ: نیتانشی گوئل (لاپتہ لیڈیز)
بہترین ہدایتکاری: کرن راؤ (لاپتہ لیڈیز)
بہترین منفی اداکار: راگھو جویال (کِل) 
بہترین معاون اداکارہ: جانکی بوڈی والا (شیطان)
بہترین معاون اداکار: روی کشن (لاپتہ لیڈیز)
بہترین کہانی (اصل): بپلب گوسوامی (لاپتہ لیڈیز)
بہترین کہانی (ایڈاپٹڈ): سری رام راگھون، اریجیت بسواس، پوجا لدھا سورتی، اور انوکریتی پانڈے ّ(میری کرسمس)
بہترین ہدایتکاری (ڈیبیو) : کنال کیمو (مڈگاؤں ایکسپریس)
بہترین ڈیبیو (مرد): لکشیا لالوانی (کِل)
بہترین ڈیبیو (خاتون): پرتیبھا رانتا (لاپتہ لیڈیز)
بہترین میوزک ڈائریکٹر: رام سمپت (لاپتہ لیڈیز)
بہترین دھن: پرشانت پانڈے (لاپتہ لیڈیز کا نغزہ ’’سجنی‘‘) 
بہترین گلوکار : جوبین نوٹیال (آرٹیکل ۳۷۰؍ سے ’’دعا‘‘) 
بہترین گلوکارہ : شیریہ گھوشال (بھول بھلیاں۳؍ سے ’’آمی جے تومار‘‘)
بہترین ساؤنڈ ڈیزائن: سبھاش ساہو، بولوئے کمار ڈولوئی، راہول کرپے (کِل)
بہترین اسکرین پلے: اسنیہا دیسائی (لاپتہ لیڈیز)
بہترین مکالمہ: ارجن دھون، آدتیہ دھر، آدتیہ سوہاس جمبھلے، مونل ٹھاکر(آرٹیکل ۳۷۰)
بہترین ایڈیٹنگ: جبین مرچنٹ (لاپتہ لیڈیز)
بہترین سنیماٹوگرافی: رافع محمود(کِل)
بہترین کوریوگرافی: باسکو سیزر (بیڈ نیوز سے ’ توبہ توبہ‘‘)
بہترین اسپیشل ایفیکٹ: ریڈ چلیز وی ایف ایکس (بھول بھلیا ں۳)
ہندوستانی سنیما میں شاندار کامیابی کا اعزاز: راکیش روشن

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK