• Wed, 01 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایلیانا ڈی کروز پر فیس لینے کے باوجود شوٹنگ پر نہ پہنچنے کا الزام

Updated: March 12, 2023, 9:50 AM IST | Mumbai

اس ا لزام کے بعد اداکارہ پر تمل فلم انڈسٹری میں پابندی لگا دئیے جانے کی بھی اطلاع،پروڈیوسر انہیںاپنی فلم میں لینے سے کترا رہے ہیں

Ileana D Cruz
ایلیانا ڈی کروز

ایلیانا ڈی کروز  حال ہی میں اپنی خراب صحت کو لے کر موضوع بحث بنی تھیں جس کی جانکاری انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے دی تھی۔ بالی ووڈ سے لے کر ساؤتھ سینما میں اپنی اداکاری سے شائقین کی توجہ مبذول کرنے والی  اداکارہ کے تعلق سے ایک چونکانے والی خبر سامنے آئی ہے۔رپورٹس  کے مطابق  اداکارہ  پر تمل فلم انڈسٹری  میں پابندی لگا دی گئی ہے۔تمل رپورٹس کے مطابق، ایک تمل پروڈیوسر نے شکایت درج کرائی ہے کہ ایلیانا ڈی کروز پیشگی فیس لینے کے بعد بھی شوٹنگ پر نہیں پہنچی۔اس سے پروڈیوسر کو کافی مالی نقصان ہوا ہے۔ اس کے بعد سے تمل پروڈیوسر ایلیانا کو اپنی فلموں میں لینے سے کترا رہے ہیں۔ حالانکہ اس تعلق سے ابھی کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی ایلیانا کی ٹیم کی جانب سے اس پر کوئی صفائی دی گئی ہے۔
 ایلیانا ڈی کروز نے کچھ دن پہلے انسٹاگرام اسٹوری میں اسپتال کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا، ’ایک دن کتنا کچھ بدل سکتا ہے... کچھ پیارے ڈاکٹر اور آئی وی فلوئیڈس کے تین بیگ!‘ اداکارہ کی خراب صحت نے مداحوں کی تشویش بڑھادی تھی، ہر کوئی ان کے جلد سے جلد صحت یاب ہونے کا متمنی تھا۔ حالانکہ اداکارہ نے یہ  واضح نہیں کیاتھاکہ  وہ کس وجہ سے اسپتال میں  زیر علاج تھیں۔ بعد میں ایلیانا نے ان کا حال چال جاننے کے لیے شکریہ بھی ادا کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔بتا دیں کہ، الیانا ڈی کروز کی فلم `’اَن فیئر اینڈ لولی‘ کافی عرصے سے پھنسی ہوئی ہے۔ اس فلم میں رندیپ ہڈا کے ساتھ ان کی جوڑی نظر آئے گی۔ اس فلم کا اعلان۲۰۲۰ء میںکیا گیا تھا، لیکن اب تک اس کے بارے میں کوئی اَپ ڈیٹ سامنے نہیں آیا ہے۔ نسل پرستی پر مبنی اس فلم کی ہدایت کاری بلوندر سنگھ جنجوعہ کر رہے ہیں۔ فلم میں ایلیانا ایک سانولی لڑکی کے کردار میں نظر آئیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK