الیاناڈی کروز اور رندیپ ہڈا کی ’’تیرا کیا ہوگالَولی‘‘ سنیماگھروں میں انٹرنیشنل ویمنز ڈے پر یعنی ۸؍ مارچ کو ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: February 28, 2024, 5:31 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
الیاناڈی کروز اور رندیپ ہڈا کی ’’تیرا کیا ہوگالَولی‘‘ سنیماگھروں میں انٹرنیشنل ویمنز ڈے پر یعنی ۸؍ مارچ کو ریلیز ہوگی۔
’’تیرا کیا ہوگا لَولی‘‘ فلم کا ٹریلر ہندوستان میں جِلد کے رنگ اور جہیزکی روایت پر روشنی ڈالتا ہے۔ ہدایتکار بلویندر سنگھ جنجوعہ نے اپنی آنے والی فلم میں گورے رنگ اور جہیزکی روایت اور سماج کے مسئلوں پر روشنی ڈالتی ہے۔ اس فلم میں الیانا ڈی کروز ، رندیپ ہڈا اور کرن کندرا نے اہم کردار ادا کئے ہیں فلمسازوں نے سوشل میڈیا پر فلم کا ٹریلر ریلیز کیا۔
ٹریلر میں الیاناڈی کروز کے کردار کو سماج کے دباؤ میں اپنے لئے ایک مناسب دلہا تلاش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اپنے اس سفر میں انہوں نے رنگ کی بنیاد پر سماج کی تلخ حقیقتوں سے پردہ اٹھایا ہے۔
ہدایتکار بلویندر سنگھ جنجوعہ نے سماج کو آئینہ دکھا یا ہے اور ہندوستانی ثقافت میں پائی جانے والی روایتوں پر روشنی ڈالی ہے۔ٹریلر میں مرکزی کردار کو رشتوں کی ویب سائٹس پر گورے رنگ کی تصویر کے برعکس اپنی اصل شکل ظاہر کرنے پر ممکنہ دعویداروں کی جانب سے مسترد کئے جانے کا سامنا کرنا اور خاندانی دباؤ اور سماجی چھان بین کے پس منظر میں دکھایا گیا ہے۔
رندیپ ہڈا پولیس والے کے کردار میں نظر آرہے ہیں جو جہیز چوری کرنے والے چوروں کو پکڑنے کا کام کرتے ہے۔ ’’تیرا کیا ہوگا لَولی‘‘ کو سونی پکچر فلمز انڈیانے پروڈیوس کیا ہے۔ الیاناڈی کروز کے لئے یہ فلم ایک سنگ میل ہےکیونکہ کافی وقت بعد وہ سلور اسکرین پر نظرآئیں گی۔ یہ فلم انٹر نیشنل ویمنز ڈے کو ۸؍ مارچ کو ریلیز ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی الیاناڈی کروز کی دوسری فلم ’’دو اور دو پیار‘‘ ۲۹؍ مارچ کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ ودیا بالن ، پرتیک گاندھی اور سیندھی رام مرتھی نظرآئیں گے۔