• Wed, 01 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ان فیئر اینڈ لولی ایک مزاحیہ فلم ہے : ایلیانا ڈی کروز

Updated: April 24, 2021, 12:04 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ ایلیانا ڈی کروز کا کہناہے کہ ان کی آنے والی فلم’ان فیئر اینڈ لولی‘ مزاح سے بھرپور دلچسپ کہانی ہےجونہایت حساس موضوع کو چھوتی ہے۔

Ileana De Cruz.Picture:INN
ایلیانا ڈی کروز۔تصویر :آئی این این

 بالی ووڈ اداکارہ ایلیانا ڈی کروز کا کہناہے کہ ان کی آنے والی فلم’ان فیئر اینڈ لولی‘ مزاح  سے بھرپور دلچسپ کہانی ہےجونہایت حساس  موضوع کو چھوتی ہے۔ ایلیانا ڈی کروز جلد ہی فلم ’ان فیئر اینڈ لولی‘ میں نظر آئیں گی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ اداکار رندیپ ہوڈا مرکزی کردارمیںہیں۔ایلیانا نے بتایا کہ اس فلم کی کہانی کافی دلچسپ ہے۔انہوں نےکہا’’فلم کی کہانی خوبصورتی سے لکھی گئی ہےاور یہ ایک دلچسپ مزاحیہ  کہانی ہے جو ایک انتہائی حساس موضوع کو چھوتی ہے۔ یہ آپ کو سب سے زیادہ انسانی نظریہ فراہم کرتی ہے۔ لوگ اس سے وابستہ ہوسکیںگے اور اس سے ان کے ذہنوںمیںیہ بھی واضح ہوجائےگاکہ اس ملک میں  رنگ کی بات آئے تومحدود نہیں ہونا چاہئے۔‘‘ ایلیاناڈی کروزنےکہا’’رنگ خوبصورتی کی وضاحت نہیںکرتا۔یہ کچھ ایساہےکہ رات میں آسمان خوبصورت نہیں ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ رات کو ستاروں کا خوبصورت نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ فلم’ان فیئر اینڈ لولی‘  میں یہ دکھایا جائے گاکہ ایک سانولی لڑکی کو کن کن پریشانیوں کا سامناکرنا پڑتا ہے۔ معاشرہ اس کے ساتھ کیسا سلوک کرتاہے؟ فلم میں ایلیانا ہریانہ کی ایک لڑکی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK