• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دپیکا پڈوکون اپنے ساتھی اداکاروں سے جلد تیار ہوتی ہے ان کے ساتھ کام کرنا آسان ہے : امتیاز علی

Updated: October 16, 2024, 6:17 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

امتیاز علی نے انکشاف کیا کہ انہیں دپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے ۔ انہوںنے ان کے ساتھ ’’تماشا‘‘، ’’کاک ٹیل‘‘اور ’’لو آج کل‘‘ جیسی فلمیں بنائی ہے۔

Imtiaz Ali and Deepika Padukone. Photo: X
امتیاز علی اور دیپیکا پڈوکون۔ تصویر: ایکس

ہدایت کار امتیاز علی نے کہا کہ خواتین اداکارائیں ہندوستانی فلم انڈسٹری میں کسی اور سے زیادہ محنت کرتی ہیں کیونکہ انہیں مشکل حالات میں زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔  امتیاز نے دیپیکا پڈوکون کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے تمام ساتھی اداکاروں کے مقابلے میں ’’تیزی سے‘‘ تیار ہو جاتی ہیں، اور اپنے کام میں سب سے اوپر ہیں۔
امتیاز نے سب سے پہلے دیپیکا کے ساتھ فلم ’’لو آج کل ‘‘میں کام کیا، اس کے بعد’’ کاک ٹیل‘‘میں انہوں نے ان کے ساتھ کام کیا جسے ان کے کیریئر میں ایک اہم موڑ کے طور پر دیکھاجاتاہے ، اس فلم کی ہدایتکار ی ہومی اداجانیہ نےکی تھی اور امتیاز نے فلم کی کہا نی لکھی تھی۔  اس کے بعد انہوںنے  ۲۰۱۵ءکی بہت پسند کی جانے والی فلم’’ تماشا ‘‘میں دیپیکا کے ساتھ دوبارہ کام کیا۔جن میں ان کے  ساتھ رنبیر کپورمرکزی کردار میں تھے۔
امتیاز نے ایوری فرائیڈے مووی کی ذریعے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ’’دیپیکا ایک شاندار اداکارہ ہے جن کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کافی اچھا ہے۔ جب وہ سیٹ پر ہوتی ہے تو مجھے بہت آرام محسوس ہوتا ہے۔ ان کے ساتھ کام کرنا سب سے آسان ہے، وہ کسی بھی شریک اداکار سے پہلے سب سے تیزی سے تیار ہو جاتی ہے۔‘‘ ا
 فلمساز نے کہا کہ سادہ شاٹس کیلئے بھی دیپیکا ’’جانے میں کوئی وقت نہیں لیتی‘‘ اور انہیں ایک ’’حیرت انگیز‘‘ فنکار قرار دیا۔ امتیاز نے کہا کہ ’’ملک میں کوئی بھی‘‘ اس قسم کی محنت نہیں کرتا جو فلم انڈسٹری میں خواتین کرتی ہیں۔
’’میں ہندی فلم انڈسٹری کی نام نہاد ہیروئنز کے بارے میں بات کر رہا ہوں، جو کہ گلیمر گرلز ہیں۔ انہیں کسی اور سے کئی گھنٹے پہلے سیٹ پر جانا پڑتا ہے تاکہ وہ اپنے میک اپ ، ملبوسات پر کام شروع کر سکیں۔ وہ غیر آرام دہ شوٹنگ کرتے ہیں، سرد موسم میں مختصر کپڑے پہنتے ہیں، کبھی کبھی کم نیند لیتے ہیں۔، وہ فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ محنت کرتی ہیں۔‘‘
دپیکا اور امتیاز نے ۲۰۱۵ء کی فلم ’’تماشا‘‘ کے بعد سے اشتراک نہیں کیا لیکن دونوں نے کافی کامیاب فلمیں دی ہے۔ ’’جوان ‘‘ ،’’پٹھان‘‘ اور ’’کالکی : اے ڈی ۲۸۹۸‘‘ دپیکا کی ہٹ فلم تھی جبکہ امیتاز کی ’’امر سنگھ چمکیلا ‘‘ بھی کامیاب رہی۔ 
دیوالی کے موقع پر دپیکا کی فلم ’’سنگھ اگین‘‘ ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK