• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایڈوانس بکنگ کے معاملے میں ’استری۲‘ نے ’ٹائیگر۳‘، ’برہماستر‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

Updated: August 12, 2024, 9:26 PM IST | Mumbai

۱۵؍ اگست کو ریلیز ہونے والی راجکمار راؤ اور شردھا کپور کی فلم ’’استری۲‘‘ کی ایڈوانس بکنگ شروع ہوگئی ہے اور چند ہی گھنٹوں میں اس نے سلمان خان کی ’’ٹائیگر۳‘‘ اور رنبیر کپور کی ’’برہماستر‘‘ کا ایڈوانس بکنگ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

Poster of Stree 2. Image: X
استری۔۲؍ کا پوسٹر۔ تصویر: ایکس

راجکمار راؤ اور شردھا کپور کی ’’استری۲‘‘ ایڈوانس بکنگ شروع ہوگئی ہے۔ توقع کے عین مطابق اس کی ٹکٹیں تیزی سے فروخت ہورہی ہیں۔ اس کے متعلق ترن آدرش نے ایکس پوسٹ کیا کہ ’’استری۔۲‘‘ کی ٹکٹیں تیزی سے فروخت ہورہی ہیں۔ فلم انڈسٹری اب راحت کا سانس لے سکتی ہے۔‘‘  فلم کے ٹکٹ تیزی سے فروخت ہورہے ہیں ایسے میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ ۱۵؍ اگست (یوم آزادی پر) پر ریلیز ہونے والی دیگر فلمیں ’’استری۔۲‘‘ جتنی کامیاب نہیں ہوسکیں گی۔ 

پنک ولا نے رپورٹ کیا ہے کہ راجکمار راؤ اور شردھا کپور، رنبیر کپور اور سلمان خان کو شکست دے سکتے ہیں۔ ’’استری۔۲‘‘ ایڈوانس بکنگ کے معاملے میں ’’برہماستر‘‘ اور ’’ٹائیگر۳‘‘ کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’استری۔۲‘‘ کے اب تک ۰۳ء۱؍ لاکھ ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ ایڈوانس بکنگ شروع ہونے کے ۳۸؍ گھنٹوں میں ’’ٹائیگر ۳‘‘ کے تقریباً ۷۲؍ ہزار اور ’’برہماستر‘‘ کے ۶۵؍ ہزار ٹکٹ فروخت ہوئے تھے۔ دونوں فلموں نے اپنی ریلیز سے ایک رات پہلے تک بالترتیب ۰۸ء۳؍ لاکھ اور ۰۳ء۳؍ لاکھ ٹکٹ فروخت کئے تھے۔ دریں اثنا، ’’اینیمل‘‘ نے تقریباً ۹۰؍ ہزار ٹکٹ فروخت کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ’’استری۔۲‘‘ جیسی فلم ’’اینیمل‘‘ جیسی بلاک بسٹر کے ٹکٹوں کی فروخت کو پیچھے چھوڑ چکی ہے۔ اینیمل نے ریلیز سے ایک رات قبل تک ۵۶ء۴؍ لاکھ ٹکٹ فروخت کئےتھے۔

’’استری۔۲‘‘ ۱۵؍ اگست کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ یہ ایک ہارر تھریلر فلم ہے جس کی ہدایتکاری امر کوشک نے کی ہے۔اس میں شردھا کپور، راج کمار راؤ، ابھیشیک بنرجی، اپارشکتی کھرانہ، اور پنکج ترپاٹھی نے مرکزی کردار ادا کئےہیں۔ یہ فلم ۱۵؍ اگست کو جان ابراہم کی ’’ویدا‘‘ اور اکشے کمار کی ’’کھیل کھیل میں‘‘ سے ٹکرائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK