• Sun, 26 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’دیوانہ‘ میں شاہ رخ مرکزی کردار میں تھے مگر نصف سے کم وقفہ کیلئے نظر آئے تھے

Updated: August 27, 2024, 7:56 PM IST | Mumbai

۱۹۹۲ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’دیوانہ‘‘ میں رشی کپور، دیویہ بھارتی اور شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ یہ شاہ رخ خان کی پہلی فلم میں تھی جس کا دورانیہ ۱۵۶؍ منٹ تھا۔ تاہم، شاہ رخ صرف ۸۱؍ منٹ کیلئے ہی بڑے پردے پر نظر آئے تھے۔

Shah Rukh Khan in `Deewana`. Photo: INN
’دیوانہ‘ میں شاہ رخ خان۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ نے اس انڈسٹری میں ایک ’بیرونی شخص‘ کے طور پر قدم رکھا تھا مگر آج باکس آفس پر ان کی بادشاہت ہے۔ ابتدائی برسوں میں انہوں نے کئی فلموں میں ویلن کے کردار ادا کئے تھے۔ پھر ان کی شبیہ ایک رومانوی ہیرو کے طور پر ابھری اور اب وہ ایک بڑے ایکشن اسٹار بن گئے ہیں۔ ان کی بیشتر فلموں میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا ہے لیکن ان کی ایک فلم ایسی تھی جس میں وہ مرکزی کردار میں ہونے کے باوجود نصف سے کم وقت کیلئے پردے پر نظر آئے تھے۔ 
۱۹۹۲ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’دیوانہ‘‘ میں شاہ رخ خان انٹرول کے بعد نظر آئے تھے۔ اس میں ان کے ساتھ رشی کپور اور دیویہ بھارتی نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ ۱۵۶؍ منٹ کے دورانیہ والی اس فلم میں شاہ رخ خان صرف ۸۱؍ منٹ ہی نظر آئے تھے۔بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کی یہ پہلی فلم تھی اور انڈسٹری میں ایک بیرونی شخص کے طور پر مرکزی کردار حاصل کرنا آسان نہیں ہے۔ فلم میں امریش پوری ویلن تھے۔ ’’دیوانہ‘‘ نے باکس آفس پر دھوم مچادی تھی۔ موٹر سائیکل پر شاہ رخ خان کی انٹری آج بھی فلم شائقین کے ذہنوں میں ہے۔ اس فلم نے بالی ووڈ کو دوس ستارے دیئے تھے، دیویہ بھارتی اور شاہ رخ خان۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ دیویہ بھارتی کا ۱۹۹۳ء میں اور رشی کپور کا ۲۰۲۰ء میں انتقال ہوگیا۔ 
تاہم، شاہ رخ خان نے کئی فلموں میں کام کیا۔ ان کی متعدد فلمیں فلاپ بھی ہوئیں مگر انہوں نے ہار نہیں مانی۔ ۲۰۱۸ء میں ’’زیرو‘‘ کی ناکامی کے بعد سبھی کو یقین ہوگیا تھا کہ شاہ رخ خان اب ختم ہوچکے ہیں مگر ۵؍ سال کے وقفہ کے بعد جب ۲۰۲۳ء میں وہ ’’پٹھان‘‘ کے ساتھ واپس آئے تو انہوں نے ثابت کردیا کہ اب بھی بالی ووڈ پر انہی کی بادشاہت ہے۔ شاہ رخ خان کی اگلی فلم ’’کنگ‘‘ ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK