بالی ووڈ اداکار ارجن کپور آنے والی فلم ’کتے‘ میں پولیس افسر کے رول میں نظر آئیں گے۔
EPAPER
Updated: December 28, 2022, 12:12 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ اداکار ارجن کپور آنے والی فلم ’کتے‘ میں پولیس افسر کے رول میں نظر آئیں گے۔
بالی ووڈ اداکار ارجن کپور آنے والی فلم ’کتے‘ میں پولیس افسر کے رول میں نظر آئیں گے۔ بالی ووڈ فلمساز وشال بھاردواج کے بیٹے آسمان بھاردواج زیر ہدایت بننے والی فلم ’کتے‘ میں ارجن کپور مرکزی رول میں نظر آئیں گے۔ ارجن کپور اس فلم میں پولیس افسر کا کردار نبھائیں گے۔ فلم’کتے‘ میں ارجن کپور کے علاوہ نصیر الدین شاہ، کونکنا سین شرما، تبو، کمود مشرا، رادھیکا مدن اور شردل بھاردواج بھی نظر آئیں گے۔اس فلم سے متعلق ارجن کپور نے بتایا کہ سلور اسکرین پر پولیس اہلکار کا کردار ادا کرنا میری خوش قسمتی ہے۔ سندیپ اور پنکی فرار میں پولیس افسر کارول ادا کرنے پر مجھے کافی پذیرائی ملی۔ اس لئے اگر مجھے فلم ’کتے‘کا کردار ادا کرنے پر اتنی ہی عزت ملے تو مجھے خوشی ہوگی۔میرے خیال میں پولیس اہلکار کا کردار ادا کرنا میرے کریئر میں ’گیم چینجر‘ ثابت ہوسکتا ہے۔ میرے خیال میں دنیا میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے وردی کے مثبت پہلو کو واضح کرنا چاہئےکیونکہ پولیس اہلکارمسلسل ہمارے تحفظ کیلئے سرگرم رہتے ہیں اور میرے دل میں ان کی بہت تکریم ہے۔ فلم ’کتے‘ کو لو رنجن، وشال بھاردواج، انکور گرگ اور ریکھا بھاردواج نے لو فلمز اور وشال بھاردواج فلمز کے بینر تلے بنایا ہے۔ ساتھ ہی اسے گلشن کمار اور بھوشن کمار کی ٹی سیریز پیش کرے گی۔ آسمان بھاردواج کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم سنسنی خیز اور حیرت انگیز ہے۔ فلم۱۳؍ جنوری ۲۰۲۳ءکو ریلیز ہوگی۔