عید پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی ’سکندر‘۲۰۲۵ءکی ان فلموں میں سے ایک ہے جس کاسب کو بے صبری سے انتظار ہے۔ ’گجنی‘ فیم اےآر مروگادوس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ایکشن فلم کے بارے میں نئی معلومات سامنے آئی ہیں۔
EPAPER
Updated: February 04, 2025, 12:55 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
عید پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی ’سکندر‘۲۰۲۵ءکی ان فلموں میں سے ایک ہے جس کاسب کو بے صبری سے انتظار ہے۔ ’گجنی‘ فیم اےآر مروگادوس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ایکشن فلم کے بارے میں نئی معلومات سامنے آئی ہیں۔
عید پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی ’سکندر‘۲۰۲۵ءکی ان فلموں میں سے ایک ہے جس کاسب کو بے صبری سے انتظار ہے۔ ’گجنی‘ فیم اےآر مروگادوس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ایکشن فلم کے بارے میں نئی معلومات سامنے آئی ہیں۔ خبرہےکہ مروگادوس فلم میں سلمان کے مداحوں کو خطرناک اور ہائی اوکٹین ایکشن سیکوئنس تحفےمیں دینے والے ہیں۔ فلم میں ایک یا دو نہیں بلکہ ۴؍سپر ڈوپر ایکشن سیکونس ہیں جن میں سلمان ہوائی جہاز، ٹرین، جیل اور اسپتال میں اپنے دشمنوں کی ہڈیاں توڑتے نظر آئیں گے۔
ساجد ناڈیاڈوالا کے بینر تلے بننے والی ’سکندر‘ کا بجٹ۴۰۰؍کروڑ روپے بتایا جاتا ہے۔ یہ فلم ۲۸؍مارچ کو ریلیز ہو رہی ہے۔ اس فلم میں ایکشن سینزپرخصوصی زور دیا گیا ہے۔ اس کی ایک جھلک گزشتہ ماہ ۲۸؍دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم کےٹیزر میں بھی دیکھی گئی۔ نئی رپورٹس بتاتی ہیں کہ فلم کا ٹرین سیکونس گزشتہ ماہ ممبئی سینٹرل ریلوے اسٹیشن پرشوٹ کیا گیا تھا۔ اس میں سلمان خان اور ان کا آن اسکرین باڈی گارڈ ولن کی تلاش میں بھاگتےہوئے اور غنڈوں سے لڑتے نظر آئیں گے۔ حال ہی میں اس کی شوٹنگ کاایک ویڈیو سیٹ سے لیک ہواتھا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔