Updated: May 31, 2023, 11:23 AM IST
| Mumbai
اداکار انعام الحق، جنہوں نے اپنی غیر معمولی اداکاری سے لاکھوں دلوں کو جیت لیا ہے، جلد ہی وکی کوشل اور سارہ علی خان اسٹارر فلم ذرا ہٹ کے اور ذرا بچ کے‘ میں ایک انوکھے کردار میں نظر آئیں گے جو کہانی میں بہت سارے موڑ لاتا ہے۔ اگرچہ انعام الحق اپنے کردار کے بارے میں نہیں بتا رہے ہیں۔
اداکار انعام الحق، جنہوں نے اپنی غیر معمولی اداکاری سے لاکھوں دلوں کو جیت لیا ہے، جلد ہی وکی کوشل اور سارہ علی خان اسٹارر فلم ذرا ہٹ کے اور ذرا بچ کے‘ میں ایک انوکھے کردار میں نظر آئیں گے جو کہانی میں بہت سارے موڑ لاتا ہے۔ اگرچہ انعام الحق اپنے کردار کے بارے میں نہیں بتا رہے ہیں۔انعام الحق، جنہوں نے فلم میں اداکار وکی کوشل اور سارہ علی خان کے ساتھ کام کیا، کہتے ہیں’’وکی کوشل اور سارہ علی خان دونوں کے ساتھ کام کرنے میں بہت اچھا تجربہ رہا۔ وہ بہت زمینی ہیں اور سیکھنے کی زبردست خواہش رکھتے ہیں۔ دونوں میں کوئی انا نہیں ہے۔ ان سے جوبھی ملے اس سے سیکھتے رہتے ہیں۔ سیٹ پر بہت دوستانہ ہوتے ہیں۔ کوئی شور مچاتے نہیں، بہت سادگی اور پیار سے رہتے ہیں۔ امید ہے کہ ہماری تمام محبت اور محنت اس فلم میں نظر آئے گی اور لوگوں کو فلم پسند آئے گی۔‘‘انڈسٹری میں۱۰؍ سے ۱۲؍ سال سے زیادہ کام کرنے والے انعام الحق نے صرف۱۰؍ سے۱۲؍ فلمیں کی ہیں جن میں سے۲؍ ویب سیریز مہارانی اور ہنس مکھ ہیں۔ اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ’’اس انڈسٹری میں ایک خاص بات ہے کہ جس نے پہلا کردار اداکیا، پھر اسے اسی طرح کے کردار ملنے لگتے ہیں اور میں ان سب سے دور رہنا چاہتا ہوں، اس لئے شاید زیادہ وقت لگ سکتا ہے لیکن میں مختلف قسم کے کردار اداکرنا پسند کرتا ہوں نہ کہ صرف ایک قسم کے فریم میںکام کرنا پسند کرتاہوں۔‘‘اس کے علاوہ انعام الحق نے ایئر لفٹ اور نقش جیسی فلموں میں اپنی اچھی اداکاری کافی سرخیاں اور تعریفیں حاصل کیں۔ ان کی وکی کوشل اور سارہ علی خان کی فلم ذرا ہٹ کے ، ذرا بچ کے ۲؍ جون ۲۰۲۳ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔