• Thu, 16 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستانی شیف وکاس کھنہ نے مشیلین ۲۰۲۴ء بیب گورمنڈ ایوارڈ جیت لیا

Updated: December 11, 2024, 7:04 PM IST | Inquilab News Network | New York

شیف وکاس کھنہ کا "بنگلہ" ریستوراں، نہایت کم عرصہ میں نیویارک میں ہندوستانی پکوانوں کے شوقین افراد کو راغب کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

مشہور شیف وکاس کھنہ کے نیویارک میں واقع ریستوراں "بنگلہ" کو مشیلین ۲۰۲۴ء بیب گورمنڈ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔ شیف کھنہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعہ یہ خبر شیئر کی۔ وکاس کھنہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں ہندوستان کے پرچم کو فخر سے پکڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Vikas Khanna (@vikaskhannagroup)


 انہوں نے اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ میں نے اس سے قبل ۸ مرتبہ مشیلین ایوارڈ حاصل کیا ہے، لیکن اس بار کا تجربہ مختلف ہے۔ لیکن مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ یہ کسی اعلیٰ مقصد کے تحت ہوا ہے۔ یہ میری بہن، میرے وطن اور اس کے لوگوں کو ایک خراج تحسین کی طرح ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ بس ایک آغاز ہے۔ ہم اپنے مہمانوں کو ہندوستانی ثقافت اور مہمان نوازی کا بہترین تجربہ فراہم کرنے کیلئے سخت محنت کریں گے۔ مشیلین ایوارڈ کی ویب سائٹ کے مطابق، مشیلین بیب گورمنڈ ایوارڈ ان ریستورانوں کو دیا جاتا ہے جو مناسب قیمتوں پر لذیذ اور بہترین کھانا پیش کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ کھنہ نے مارچ ۲۰۲۴ء میں "بنگلہ" ریستوراں شروع کیا تھا اور اس جگہ کو اپنی والدہ اور بہن کیلئے وقف کردیا۔ یہ ریستوراں، نیویارک میں ہندوستانی پکوانوں کے شوقین افراد کیلئے نئی پناہ گاہ بن گیا ہے۔ یہ ریستوراں نیویارک کے اہم علاقہ میں واقع ہے اور اس نے نہایت کم عرصہ میں اپنے مینو کی وجہ سے منفرد شناخت قائم کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK