گریمی ایوارڈز ۲۰۲۳ءکےایوارڈ یافتگان کے ناموںکااعلان کر دیا گیا ہے
EPAPER
Updated: February 07, 2023, 12:35 PM IST | Mumbai
گریمی ایوارڈز ۲۰۲۳ءکےایوارڈ یافتگان کے ناموںکااعلان کر دیا گیا ہے
گریمی ایوارڈز ۲۰۲۳ءکےایوارڈ یافتگان کے ناموںکااعلان کر دیا گیا ہے۔ہندوستانی وقت کےمطابق۶؍فروری کو امریکہ کےشہر لاس اینجلس میںایوارڈکی تقریب منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر کےتمام گلوکاروں اور موسیقاروں کو ان کی خدمات پر اعزاز سے نوازا گیا۔ ایوارڈ تقریب میں ہندوستانی موسیقار رکی کیج نےتیسری مرتبہ گریمی ایوارڈ جیتا ہے۔ رکی کو ان کے البم ڈیوائن ٹائڈس کیلئےگریمی ایوارڈسےنوازا گیا ہے۔ رکی نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اس کی جانکاری دی۔واضح رہے کہ رکی نےیہ ایوارڈ مشہور برطانوی راک بینڈ’دی پولیس‘کے ڈرمر اسٹیورٹ کوپ لینڈ کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ انہوں نے اس البم میں رکی کے ساتھ کام کیا ہے۔ دونوں کویہ ایوارڈ بیسٹ ایمرسیو آڈیو البم کیٹیگری میں دیا گیا ہے۔ اپنےپوسٹ میں رکی نے لکھا’’میں نے اپنا تیسرا گریمی ایوارڈ جیت لیا ہے۔ بے حد خوشی اور شکر گزار، میں یہ ایوارڈ ہندوستان کو وقف کرتا ہوں۔‘‘۲۰۲۳ءسےپہلےبھی،رکی اپنے میوزک البم کیلئےگریمی ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ ۲۰۱۵ء میں انہوں نے یہ ایوارڈ اپنے البم ونڈز آف سمسارا کے لیے جیتاتھا۔ وہیں۲۰۲۲ءمیں،انہوں نےایک بار پھر میوزیکل البم ڈیوائن ٹائیڈس کے لیے بہترین نیو ایج البم کے زمرے میں اسٹیورٹ کوپلینڈ کے ساتھ گریمی جیتا۔۲۰۲۳ءمیںبھی ان کے اس البم کو دوبارہ گریمی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔