انڈیاز گوٹ لیٹنٹ تنازع کے بعد کئی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی آمدنی کم ہوگئی ہے۔ ان کے معاوضے میں ۵؍ سے ۱۰؍ فیصد کی کمی آئی ہے۔ سمئے رائنا اور رنویر الہ آبادیا سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
EPAPER
Updated: March 11, 2025, 10:15 PM IST | Mumbai
انڈیاز گوٹ لیٹنٹ تنازع کے بعد کئی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی آمدنی کم ہوگئی ہے۔ ان کے معاوضے میں ۵؍ سے ۱۰؍ فیصد کی کمی آئی ہے۔ سمئے رائنا اور رنویر الہ آبادیا سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
سپریم کورٹ نے یوٹیوبر اور پوڈ کاسٹر رنویر الہ آبادیا کو راحت دیتے ہوئے انہیں اپنے پوڈ کاسٹ دوبارہ اپ لوڈ کرنے کی اجازت دی ہے۔ اس کے باوجود ’’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘‘ تنازع کے اثرات ان کی آمدنی پر نظر آرہے ہیں۔ منی کنٹرول کی ایک رپورٹ کے مطابق، کئی سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے اپنی آمدنی میں زبردست گراوٹ کا تجربہ کیا ہے، جبکہ بعض کے ساتھ برانڈز نے معاہدے ختم کردیئے ہیں۔ کچھ معاملات میں آمدنی میں ۵۰؍ فیصد سے زائد کمی آئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:امریکہ:غزہ جنگ کے بعد مسلمان اور عرب مخالف واقعات میں اضافہ
اس ضمن میں ایڈ ایجنسی بفیلو سولجرز کے شریک بانی اور سی ای او سومن کے چکربرتی نے کہا کہ ’’درحقیقت، کچھ انفلوئنسرز، خاص طور پر جو فحش باتیں کرتے ہیں، انہیں برانڈز کے ساتھ منسلک کرنے پر اب غور نہیں کیا جارہا ہے۔ صورت حال اتنی سنگین ہو گئی ہے کہ برانڈز ان کے ساتھ اپنے معاہدے ختم کررہے ہیں۔ وہ انفلوئنسرز بھی اس کا شکار ہورہے ہیں جو اس تنازع کا حصہ بھی نہیں تھے۔ ‘‘ لائف اسٹائل گرو شیوآدتیہ بڑجاتیہ نے کہا کہ ’’بہت سے تخلیق کاروں کیلئے شرحیں ۵؍ سے ۱۰؍ فیصد گرگئی ہیں۔ ایک انفلوئنسرز جو پہلے ۵ء۲؍ لاکھ روپے معاوضہ لیتا تھا، انڈیاز گوٹ لیٹنٹ تنازع کے بعد اس کا معاوضہ ۵ء؍ سے ۷؍ فیصد کم ہوا ہے۔ برانڈز انتہائی محتاط ہیں۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے:وقف بل پاس ہوگا، دھمکیوں سےنہیں رُکے گا: جگدمبیکا پال
شو کے میزبان سمئے رائنا کو بھی نتائج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مبینہ طور پر انہوں نے ایک انرجی ڈرنک کے ساتھ برانڈ ڈیل کھو دی ہے۔ انفلوئنسر انکیتا رائے نے کہا کہ ’’جس طرح ہم اپنے الفاظ کا انتخاب کرتے ہیں اور خود کو پیش کرتے ہیں، اب اس میں مزید احتیاط برتا جارہا ہے۔ ‘‘ انہوں نے بتایا کہ وہ متعدد ایسے انفلوئنسرز کو جانتی ہیں جو اس تنازع کے نتیجے میں برانڈ پارٹنرشپ بھی کھو چکے ہیں۔ کامیڈین ہرش گجرال نے بھی حال ہی میں انکشاف کیا کہ ممکنہ ردعمل کے خدشے کی وجہ سے انہیں اپنے نئے شو ’’اسکیپ روم‘‘ کے دو ایپ سوڈ ڈیلیٹ کرنے پڑے۔