• Tue, 19 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انٹر نیشنل ایمی ایوارڈز۲۰۲۳ء : شیفالی شاہ، جم ساربھ اور ویر داس نامزد 

Updated: September 27, 2023, 4:56 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ویر داس کی دوسری مرتبہ انٹر نیشنل ایمی ایوارڈ میں کیلئے نامزد ہوئے ہیں۔

Shefali Shah, Jim Sarabh And Vir Das.Photo. INN
شیفالی شاہ، جم ساربھ اور ویر داس۔ تصویر:آئی این این

انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز۲۰۲۳ء کی نامزدگی کا اعلان ہو گیا ہے۔ اداکارہ شیفالی شاہ، جم ساربھ اور کامیڈین ویر داس کے نام فہرست میں شامل ہیں۔ شیفالی شاہ کو نیٹ فلکس ڈراما سیریز’دہلی کرائم‘ میں بہترین کارکردگی کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ اس سیریز کا پہلا سیزن بہترین ڈراماسیریز کا ایوارڈ جیت چکا ہے۔ اسی کے ساتھ بہترین کارکردگی کیلئے کونی نیلسن، بیلی پاپئیر، اور کارلا سوزا کے نام شامل ہیں۔ شیفالی شاہ نے اپنے انسٹاگرام پر اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ’’ مجھے یقین نہیں ہورہا ہے۔ میرے لئے یہ بہت بڑے اعزاز کی بات ہیں کہ انٹر نیشنل ایمی ایوارڈ کے لئے میں اتنے معزز فنکاروں کے ساتھ نامزد ہوئی ہوں۔ یہ میرے لئے بہت خاص ہیں کیونکہ یہ وہ کردار ہے جس کے میں بہت زیادہ قریب ہوں، ورتیکا چتور ویدی اور میرے پسندیدہ شو دہلی کرائم ۲؍۔ یہ ہم سب کیلئے ہے۔‘‘
جم ساربھ اداکار کی بہترین کارکردگی میں سونی لائیو پر ویب سیریز راکٹ بوائز کیلئے نامز د ہوئے ہیں۔ وہیں ان کے ساتھ گسٹاوو باسانی، مارٹن فری مین اور جوناس کارلسن نامزد ہوئے ہیں۔ جم نے یہ خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ’’بہت عجیب دن گزر رہے تھے، اور پھر میں تمام ٹکڑوں کو صفائی کے ساتھ لپیٹ لیا اور سکون کی ایک گہری سانس لی، پسینے سے شرابور باسکٹ بال کا کھیل کھیلا، ٹھنڈی بارش میں سائیکل چلا کر گھر آیا، نہانے گیا،اور ان تما م پیغام اور کال پر باہر آیا۔ مجھے پڑوسی کے ساتھ ڈرٹی ہیری کو دیکھنے میں ایک گھنٹہ تاخیر ہوئی، اس لیے میں بھاگا، اسے نام کے بارے میں بتایا،اور پھر ہم فلم دیکھنے چلے گئے۔ `کیا تم خوش قسمت محسوس کرتے ہو، شور؟ جی ہاں۔ انٹر نیشنل ایمی میں باصلاحیت فنکاروں کے ساتھ نامزد ہ ہونا اعزاز ہے۔ مجھے ڈاکٹر بھابھا کا کردار اداکرنا پسند تھا۔ راکٹ بوائز میرےدل اور دماغ کی گہرائیوں میں بسا ہے۔‘‘
ویرداس انٹر نیشنل ایمی ایوارڈز میں ان کی نیٹ فلکس اسپیشل ویرداس : لینڈنگ کیلئے دوسری مرتبہ نامزد ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی وہ لی فلمبیو، ایل اینکارگاڈو اور ڈیری گرلز سیزن ۳؍ کیلئے بھی وہ نامزد ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا۔’’ کیا!! مجھے ایمی ایوارڈز میں بہترین کامیڈی کیلئے نامزد کیا گیا ہیں۔ دوسری مرتبہ انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ میں نامزدگی۔ وہ سبھی جنہوں نے ویر داس لینڈنگ میں کام کیا مجھے آپ پر ناز ہے،اور میں اپنی کہانی سنا نے کیلئے نیٹ فلکس کا شکر گزار ہوں۔ ہم چلتے ہیں ویرداس لینڈنگ۔ ٹھیک ہے۔ یہ عجیب دائرہ ہے۔‘‘
اسی دوران ایکتا کپور کو آنے والے انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ میں ڈائریکٹوریٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ یہ خاص ایوارڈایکتا کپور کو۲۰؍ نومبر کو نیویارک کی ایک تقریب میں دیا جائے گا۔ اداکارہ رشمیکا مندانا بھی اس سال جیوری ممبر کے طور پر انٹرنیشنل ایمی ایوارڈمیں نظر آئیں گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK