• Wed, 05 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’انٹرسٹیلر‘ کی ری ریلیز: کرسٹوفر نولن کی فلم کے ٹکٹ ۲۰۰؍ ڈالر میں فروخت

Updated: December 13, 2024, 9:59 PM IST | Los Angeles

۲۰۱۴ء میں ریلیز ہونے والی کرسٹوفر نولن کی سائنس فکشن فلم ’’انٹرسٹیلر‘‘ نے ری ریلیز میں تاریخ رقم کردی ہے۔ اس کی مانگ کو دیکھتے ہوئے ۲۵؍ ڈالر کے ٹکٹ ۲۰۰؍ ڈالر میں فروخت ہورہے ہیں۔

Christopher Nolan. Photo: X
کرسٹوفر نولن۔ تصویر: ایکس

کرسٹوفر نولن کی ’’انٹرسٹیلر‘‘ کی ری ریلیز ’’موآنا ۲‘‘، ’’وکڈ‘‘ اور ’’گلیڈی ایٹر ۲‘‘ جیسی نئی فلموں کو بھی زبردست ٹکر دے رہی ہے۔ یہ فلم ۱۰؍ سال قبل ۲۰۱۴ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے باوجود اسے ری ریلیز پر زبردست مانگ حاصل ہوئی ہے۔ یہ فلم ۱۳؍ دسمبر کو آئی فارمیٹ میں ری ریلیز ہوئی جس کی وجہ سے ٹکٹ کی قیمتیں ۹۰۰؍  فیصد کے منافع کے مارجن کے ساتھ فروخت ہوئیں، جس سے شائقین کو ٹکٹ خریدنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ورائٹی کے مطابق، ’’انٹرسٹیلر‘‘ کا ایک ٹکٹ زیادہ سے زیادہ ۲۰۰؍ ڈالر (تقریباً ۱۷؍ ہزار روپے) میں فروخت ہوا۔ عام طور پر اس کی قیمت ۲۵؍ ڈالر ہے مگر مانگ کے سبب ٹکٹوں کی قیمت بڑھتے ہوئے ۲۰۰؍ ڈالر تک پہنچ گئی۔ یہ فلم امریکہ کے ۱۶۶؍ اسکرینوں پر ری ریلیز ہوئی اور اس کی مانگ کو دیکھتے ہوئے سنیما گھروں کو نئی فلموں کے شوز کی تعداد کم کرکے ’’انٹرسٹیلر‘‘ کی بڑھانی پڑی۔ 

کولائیڈر کے مطابق، فلم نے اپنے پہلے ویک اینڈ میں ۵ء۴؍ ملین ڈالر سے زیادہ کی کمائی کی اور اس کے بعد سے پیر اور منگل کو ایک ایک ملین ڈالر کمائے۔ دونوں دنوں میں، تھیٹروں نے اس فلم سے ۶؍ ہزار ڈالر کا کاروبار کیا۔ خیال رہے کہ ’’انٹرسٹیلر‘‘ ۱۹۵؍ ملین ڈالر کا سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہے۔ ۲۰۱۴ء میں فلم نے گھریلو سطح پر ۱۸۸؍ ملین ڈالر کا کاروبار کیا تھا۔ فلم کی ری ریلیز پر زبردست ردعمل پر بات چیت کرتے ہوئے ہدایتکار اور فلمساز کرسٹوفر نولن نے دی اسوسی ایٹڈ پریس سے کہا کہ ’’یہ واقعی سنسنی خیز ہوتا ہے جب لوگ کسی بھی موقع پر آپ کے کام کا جواب دیتے ہیں۔ لیکن ۱۰؍ سال بعد، نئے ناظرین کے آنے اور آئی میکس پر اسے دیکھنے کیلئے بےتابی ظاہر کرنے کیلئے میں شکر گزار ہوں۔ یہ ثابت کرتا ہے فلمساز کا کام زندہ ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK