• Mon, 27 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آئی پی ایل ۲۰۲۵ء نیلامی: پریتی زنٹا نے اپنی ٹیم کیلئے مداحوں سے سفارشات طلب کیں

Updated: November 23, 2024, 6:07 PM IST | Jeddah

ڈیجیٹل ڈیٹاکس ختم کرنے کے بعد اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام فالوورز سے کھلاڑیوں کے لئے سفارشات طلب کیں جنہیں وہ اپنی آئی پی ایل ٹیم کیلئے خرید سکیں۔

Preity Zinta. Photo: INN
پریتی زنٹا۔ تصویر: آئی این این

`دل چاہتا ہے`، `کل ہو نا ہو`، `جھوم برابر جھوم` اور دیگر سپر ہٹ فلموں کیلئے مشہور اداکارہ پریتی زنٹا، انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۵ء کی نیلامی میں شرکت کیلئے جدہ، سعودی عرب پہنچ چکی ہیں۔ حال ہی میں، اپنا ڈیجیٹل ڈیٹاکس ختم کرنے کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام پر موجود اپنے مداحوں سے کھلاڑیوں کیلئے سفارشات طلب کیں جنہیں وہ نیلامی میں خرید کر اپنی آئی پی ایل ٹیم میں شامل کرسکتی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’ہماری کامیابی ملک میں لڑکیوں کو ہاکی کھیلنے کی تحریک دےگی‘‘

سنیچر کو پریتی زنٹا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے ہوٹل کے کمرے کی بالکونی سے ایک ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں جدہ کا اسکائی لائن دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا، میرا ڈیجیٹل ڈیٹوکس ختم ہوگیا! میں آئی پی ایل کی نیلامی کے لئے جدہ، سعودی عرب پہنچ گئی ہوں۔ کچھ نئے اور حیرت انگیز اعلانات کیلئے اس جگہ کو دیکھیں۔ تب تک ہماری نئی ٹیم کے لیے تمام سفارشات کا خیر مقدم کیا جاتا ہے۔  #Ting #IPLAuction2025 #Saddasquad @punjabkingsipl
اس سے قبل، اداکارہ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ والدین کو ان کی قربانی اور محنت پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے دونوں بچوں کے ہاتھ پکڑے ہوئے نظر آئیں۔ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا، "گزشتہ دو ہفتے کافی مشکل رہے کیونکہ جین کام کے سلسلے میں سفر پر تھے۔ اس دوران میں نے ماں کے فرائض انجام دیئے جن میں بچوں کو جگانا، انہیں اسکول کے لئے تیار کرنا، ان کا لنچ باکس پیک کرنا، اسکول چھوڑنا، انہیں اسکول لینے جانا، رات کا کھانا اور آخر میں انہیں بستر پر سلانا شامل ہیں۔
اداکارہ آنے والی فلم `لاہور ۱۹۴۷ء` میں نظر آئیں گی۔ یہ ایک پیریڈ ڈرامہ فلم ہے جس کی ہدایت کاری راجکمار سنتوشی نے کی ہے اور اسے عامر خان نے پروڈیوس کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK